ETV Bharat / bharat

تلنگانہ میں ایم ایل سی سیٹیں: روزنامہ سیاست کے ایڈیٹر عامر علی خان اور پروفیسر کودنڈا رام کی نامزدگی

Nomination for MLC Seats in Telangana تلنگانہ حکومت نے گورنر کوٹہ کے تحت ایم ایل سی سیٹوں کے لیے روزنامہ سیاست کے ایڈیٹر عامر علی خان اور پروفیسر کودنڈا رام کی نامزدگی کو منظوری دی ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 25, 2024, 6:11 PM IST

LC seats in Telangana: Nomination of daily Siasat Editor Amir Ali Khan and Prof Kodanda Ram

حیدرآباد: پروفیسر کودنڈا رام و عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی گورنر کوٹہ میں رکن قانون ساز کونسل کی حیثیت سے نامزدگی عمل میں آئی۔ دفتر راج بھون سے آج یہ احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ یہاں پر یہ بات واضح رہے کہ حالیہ کچھ دن سے اس معاملہ پر تنازعہ چل رہا تھا جب بی آر ایس سابقہ حکومت نے ڈی شراون، کے ستیا نارائنا کے ناموں کی سفارش کرنے پر گورنر تمیلی سائی نٹراجن نے گورنر کوٹہ کے تحت نا اہل قرار دیا تھا۔ بعد ازاں اس معاملہ کو عدالت میں چیلنج کیا گیا لیکن ریاست میں کانگریس پارٹی کے برسر اقتدار آتے ہی کانگریس پارٹی نے پروفیسر کودنڈا رام و عامر علی خان کے ناموں کی سفارش کرنے پر اتفاق کرلیا۔ بالآخر گورنر نے ان دونوں کے ناموں کی منظوری دیتے ہوئے رکن قانون ساز کونسل کے لیے نامزد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جی پرساد نے تلنگانہ اسپیکر کے عہدہ کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کردیا

پروفیسر کونڈا رام کا‌ شمار تلنگانہ تحریک کے بانیوں میں کیا جاتا ہے۔ جنھوں نے تلنگانہ تحریک میں صور پھونکنے کا کام کرتے ہوئے ملین مارچ کے ذریعہ اس وقت کانگریس کی مرکزی حکومت کو علاحدہ تلنگانہ ریاست کا اعلان کرنے پر مجبور کیا تھا۔ عامر علی خان نے نہ صرف تلنگانہ تحریک کا ساتھ دیا تھا بلکہ ریاست میں بی آر ایس حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں و بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ ‌بی آر ایس حکومت کی جانب سے روا رکھی گئی ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کانگریس کے حق میں نہ صرف عوامی رائے عامہ کو ہموار کیا بلکہ مسلمانوں میں کانگریس پارٹی کی سیکولر نظریات کو اُجاگر کرتے ہوئے بہترین انداز میں اپنی صحافت کے ذریعہ ذہن سازی کا ‌کام کیا، جس کی ‌بدولت مسلمانوں نے کھل کر کانگریس کا ساتھ دیتے ہوئے اقتدار پر براجمان کیا۔

محمد ریاض علی رضوی ریاستی جنرل سیکریٹری تلنگانہ مسلم انٹیلیکچوئل فورم نے پروفیسر کودنڈا رام و جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی بحیثیت رکن قانون ساز کونسل نامزدگی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی نے گورنر کوٹہ کے تحت دونوں قابل شخصیتوں کے ناموں کی سفارش کی اور محترمہ گورنر تمیلں سائی نٹراجن نے زبردست تاریخی فیصلہ لیتے ہوئے یہ ثابت کردیا کہ گورنر کا عہدہ ربر اسٹامپ نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.