ETV Bharat / bharat

میرٹھ میں سڑک پر جارہی برقعہ پوش لڑکی کے ساتھ چھیڑچھاڑ، ملزم گرفتار - Meerut Molestation Case

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 9, 2024, 7:38 PM IST

Updated : Jul 9, 2024, 10:14 PM IST

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک برقعہ پوش لڑکی کو میرٹھ کی سڑک پر سرعام ایک شخص نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکی سڑک پر جارہی تھی کہ اچانک پیچھے سے ایک شخص اس کے قریب آتا ہے اور انتہائی نامناسب انداز میں لڑکی کو چھوکر فرار ہوجاتا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

میرٹھ : اترپردیش کے میرٹھ میں تھانا کوتوالی علاقے میں گزشتہ چار روز قبل ایک مسلم خاتون کو راہ چلتے ایک بدمعاش نے بے خوف طریقے سے جنسی طور پر ہراساں کیا۔ بدمعاش برقعہ پوش لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے فرار ہوگیا۔ اس پوری واردات کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد میرٹھ پولیس نے اس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس پورے معاملے کی مونیٹرنگ کرائی گئی. جس میں بدمعاش کی پہچان کرتے ہوئے اسے گرفتار کرکے جیل بھیجا دیا۔

میرٹھ میں سڑک پر جارہی برقعہ پوش لڑکی کے ساتھ چھیڑچھاڑ، ملزم گرفتار (Etv Bharat)

تفصیلات کے مطابق میرٹھ میں کچھ دن پہلے ایک مسلم خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو بھی سامنے آئی، جس کے بعد ملزم کے خلاف تھانے میں چھیڑ چھاڑ کی شکایت درج کرائی گئی جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 4 روز قبل میرٹھ کے کوتوالی کے علاقے بھٹواڑا میں ایک برقعہ پوش لڑکی سڑک پر جارہی تھی کہ ایک نوجوان نے سرعام لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے اسے انتہائی نامناسب انداز میں چھوتا ہے۔ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ریکارڈ ہوگیا۔ جنسی زیادتی کے اس گھناؤنے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ قبل ازیں لڑکی کے اہل خانہ نے ملزم کے خلاف تھانے میں شکایت بھی درج کرائی تھی۔

معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزم کی شناخت کی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کی شناخت 45 سالہ وشال کے طور پر کی گئی۔ ایس پی سٹی آیوش وکرم سنگھ نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا اور جیل بھیج دیا گیا۔

Last Updated : Jul 9, 2024, 10:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.