ETV Bharat / bharat

مسجد طحہ نے رمضان کے دوران ضرورت مند مسلمان اور ہندو خاندانوں کو امداد فراہم کیا - Masjid e Taha Provides Aid to Needy - MASJID E TAHA PROVIDES AID TO NEEDY

ماہ رمضان بڑی برکتوں والا مہینہ ہے اور اس ماہ کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن پاک کا نزول اسی پاک مہینے میں ہوا۔ اسی ماہ میں روزے فرض کئے گئے۔ اسی ماہِ مبارک میں ہر صاحبِ استطاعت اپنے مال میں سے ڈھائی فیصد حصہ غربأ و مسکین کو دیتا ہے۔ بنگلور کے طٰحہٰ بیت المال نے ایک بہترین قدم اٹھاتے ہوئے غریبوں میں رمضان کِٹ تقسیم کیں۔

Masjid e Taha Provides Aid to Needy
Masjid e Taha Provides Aid to Needy
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 2, 2024, 5:32 PM IST

مسجد طحہ نے رمضان کے دوران ضرورت مند مسلمان اور ہندو خاندانوں کو امداد فراہم کیا

بنگلور: ماہ رمضان برکتوں والا مہینہ ہے اور اس ماہ کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن پاک کا نزول اسی پاک مہینے میں ہوا۔ اسی ماہ میں روزے فرض کئے گئے۔ روزہ ایک عجیب عبادت ہے کہ انسان روزہ رکھ کر اپنے ہر کام کو انجام دے سکتا ہے روزہ رکھ کر صنعت و حرفت تجارت و زیارت ہرکام بخوبی کرسکتا ہے۔ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرہ عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ہے۔ اسی ماہِ مبارک میں ہر صاحبِ استطاعت اپنے مال میں سے ڈھائی فیصد حصہ غربأ و مسکین کو دیتا ہے۔ بنگلور کے طٰحہٰ بیت المال نے ایک بہترین قدم اٹھاتے ہوئے غریبوں میں رمضان کِٹ تقسیم کیں۔

مسجد طٰحہٰ نے رمضان کے دوران ضرورت مند مسلمان اور ہندو خاندانوں کو امداد فراہم کی۔ مسجد طحہٰ شعبہ بیت المال کی جانب سے کمیونٹی کے غریبوں و ناداروں کی ضروریات کو پورا کیا جارہا ہے. ادارے کے اس اقدام سے علاقے کے پسماندہ بچوں کے لیے تعلیمی مدد اور صحت کے چیلنجوں کا سامنا کرنے والے مستحق افراد کو مالی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

رمضان المبارک کے پیش نظر، ہمدردی اور سخاوت کے اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے، طحہ بیت المال کی جانب سے مسجد طٰحہٰ میں رمضان کٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا، جہاں 200 سے زائد ضرورت مند خاندانوں کو رمضان کٹس تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر مسجد طحہٰ انتظامیہ کمیٹی کے صدر سمیع اللہ خان نے اس اقدام کی جامع نوعیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بیت المال کی ٹیم نے مٹیکیرے اور یشونت پور علاقوں کے سِلم آبادیوں کے پسماندہ خاندانوں کا سروے کیا اور بلا تفریق دین و مذہب، ضرورت مند مسلمان اور ہندو خاندانوں میں رمضان کٹس تقسیم کیں۔

اس موقع پر سمیع اللہ خان نے کہا کہ نوجوانوں کی ایک ٹیم کو اگر تربیت دی جائے کہ وہ غریبوں اور ضرورت مندوں تک فلاحی کاموں کو بڑے پیمانے پر لے جا سکیں تو اس جامع طریقہ کار کے ذریعے معاشرے کے پسماندہ افراد کو ترقی کی راہ پر لے جایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.