ETV Bharat / bharat

ہریانہ میں سڑک حادثہ، راجستھان جانے والے آٹھ عقیدت مندوں کی موت، آٹھ کی حالت تشویشناک - Haryana Road Accident

ہریانہ کے جند میں ایک المناک سڑک حادثے میں آٹھ لوگوں کی موت ہو گئی، جب کہ دیگر آٹھ افراد شدید طور سے زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ تفصیل خبر میں۔۔۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 3, 2024, 9:58 AM IST

جند: ہریانہ کے جند میں حصار-چندی گڑھ ہائی وے پر بدھرانہ گاؤں کے قریب آج دیر رات تقریباً 1 بجے ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں آٹھ افراد کے ہلاک ہو گئے، جب کہ آٹج افراد شدید طور سے زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹرک نے ٹاٹا میجک کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے بعد ٹاٹا میجک سڑک کے کنارے الٹ گیا۔ ٹاٹا میجک میں سفر کرنے والے آٹھ عقیدت مندوں کی اس حادثے میں موت ہو گئی ہے۔

لوگ گاڑی کے نیچے دب گئے

موصولہ اطلاع کے مطابق پولیس نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ کروکشیتر کے مرچیدی گاؤں کے تقریباً 15 لوگ پیر کی شام ٹاٹا میجک میں سوار ہوکر راجستھان کے گوگامیڑی دھام کے درشن کے لیے جارہے تھے۔ رات تقریباً 12.30 بجے جب وہ بدھرانا گاؤں کے قریب پہنچے تو پیچھے سے ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے بعد ٹاٹا میجک کا ڈرائیور توازن کھو بیٹھا اور سڑک کے کنارے ایک گڑھے میں الٹ گیا۔ حادثے کے بعد جائے وقوع پر کہرام مچ گیا۔ لوگ گاڑی کے نیچے دب گئے۔ آس پاس کی گاڑیوں نے لوگوں کو باہر نکالنے کی کوشش کی۔ لیکن سڑک پر اندھیرا ہونے کی وجہ سے لوگوں کی کوشش ناکام ہو گئی جس کے بعد پولیس کو حادثے کی اطلاع دی گئی۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا

اطلاع ملنے پر پولیس موقعے پر پہنچی تو وہاں لوگ خون میں لت پت درد سے کراہ رہے تھے۔ عقیدت مندوں کے برتن اور ان کی کھانے پینے کی چیزیں بکھری پڑی تھیں۔ پولیس نے ایک کے بعد ایک 7 ایمبولینس کو موقعے پر بلایا گیا۔ لوگوں کو فوری طور پر نروانا سول اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹر نے آٹھ افراد کو مردہ قرار دے دیا۔ جب کہ باقی زخمیوں کو علاج کے لیے آگروہ میڈیکل کالج حصار ریفر کر دیا گیا۔

مہلوکین کی شناخت

پولیس نے مہلوکین کی شناخت ظاہر کر دی ہے۔ مرنے والوں میں رکمنی کامنی، تیج پال، سریش، پرمجیت، مکتی شامل ہیں۔ ان تمام کی عمریں 35 سے 55 کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ جب کہ مرنے والے ایک شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ فی الحال پولیس نے ٹرک کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: جنگی طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ، کورٹ آف انکوائری کا حکم

پوکھرا سے کھٹمنڈو جانے والی یوپی کی بس ندی میں گرنے سے 14 افراد ہلاک، مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.