نئی دہلی: دہلی خواتین کمیشن میں بڑی کارروائی دیکھنے میں آئی ہے، ڈی سی ڈبلیو نے اپنے 223 ملازمین کو فوری طور پر ہٹا دیا ہے۔ اس بڑی کارروائی کے پیچھے کی وجہ بھی بتا دی گئی ہے۔ جانکاری کے مطابق یہ کارروائی لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کے حکم پر کی گئی ہے۔ دہلی خواتین کمیشن سے 223 ملازمین کو فوری طور پر ہٹانے کے پیچھے تقرری میں ضوابط کی خلاف ورزی بتائی جا رہی ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے قواعد کے خلاف جاکر بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔ جس کے بعد یہ کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔
- سواتی مالیوال کون ہے جن پر یہ الزام ہے؟
سواتی مالیوال دہلی خواتین کمیشن کی سابق چیئرپرسن ہیں۔ جنوری کے مہینے میں، عام آدمی پارٹی کی جانب سے انہیں راجیہ سبھا بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جس کے بعد دہلی خواتین کمیشن میں چیئرمین کا عہدہ خالی ہے۔ الزام لگایا جا رہا ہے کہ سواتی مالیوال کے چیئرپرسن کے دور میں یہ بھرتیاں قواعد کو نظر انداز کر کے کی گئی ہیں۔ واضح رہے سواتی مالیوال قومی سطح پر بھی خواتین کے خلاف نا انصافی کو لے کر آواز اٹھاتی رہی ہیں۔ ان کی قومی سطح پر مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ہی عام آدمی پارٹی نے انھیں راجیہ سبھا بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: