ETV Bharat / bharat

حجاب پر پابندی برقرار رکھنے والے سابق جج سمیت 30 ججوں کی وی ایچ پی کے پروگرام میں شرکت، مہوا موئترا نے اٹھایا سوال - Former SC judge Hemant Gupta - FORMER SC JUDGE HEMANT GUPTA

سابق سپریم کورٹ کے جج ہیمنت گپتا نے وی ایچ پی میٹنگ میں شرکت کی اور اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں ملک کے کسی بھی دوسرے شہری کی طرح موجودہ مسائل اور موضوعات پر بحث کرنے اور ان پرغور و خوض کرنے کے لیے کسی بھی پلیٹ فارمز کا حصہ بن سکتا ہوں۔ Mahua Moitra on former SC judge Hemant Gupta

سابق ایس سی جج ہیمنت گپتا، جنہوں نے کرناٹک میں حجاب پر پابندی کو برقرار رکھا، وی ایچ پی کی "ججز میٹنگ" میں شرکت کی
سابق ایس سی جج ہیمنت گپتا، جنہوں نے کرناٹک میں حجاب پر پابندی کو برقرار رکھا، وی ایچ پی کی "ججز میٹنگ" میں شرکت کی (Fail photo)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2024, 9:10 AM IST

حیدرآباد (نیوز ڈیسک): سپریم کورٹ کے سابق جج، جسٹس ہیمنت گپتا، جنہوں نے حجاب پر پابندی کیس میں کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا، ان سابق ججوں میں شامل تھے جنہوں نے ہندوتوا گروپ، وشو ہندو پریشد (VHP) کے لیگل سیل کی جانب سے منعقدہ "ججز میٹ" میں شرکت کی۔

اتوار کو ہونے والے پروگرام میں سپریم کورٹ اور مختلف ہائی کورٹس کے کم از کم 30 ریٹائرڈ ججوں نے شرکت کی۔ اہم بات یہ ہے اس پروگرام میں وارانسی کی گیانواپی مسجد، متھرا شاہی عیدگاہ و مسجد، وقف ترمیمی بل، اور تبدیلی مذہب جیسے متنازع مسائل پر بات کی گئی۔ نیز ان کیسز میں ہندو فریق موقف مضبوط کرنے جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گپتا نے وی ایچ پی کے پروگرام میں شرکت کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس تقریب میں بطور ہندوستانی شہری شرکت کی ہے۔ جہاں تک ریٹائرڈ ججوں کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس طرح کی تقریبات میں شرکت کرنے کا تعلق ہے، میں دوسروں کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا لیکن مجھے یہ آزادی ہے کہ میں ملک کے کسی بھی دوسرے شہری کی طرح موجودہ مسائل اور موضوعات پر بحث کرنے اور ان پر غور و خوض کرنے کے لیے کسی بھی پلیٹ فارمز کا حصہ بن سکتا ہوں۔

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے وشو ہندو پریشد کے پروگرام میں سپریم کورٹ کے سابق جسٹس ہیمنت گپتا کی شرکت رد عمل دیتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا۔

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ 'بےشک مائی لارڈ، آپ کو کسی بھی تقریب میں شرکت کرنے کی آزادی ہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد عہدہ سنبھالیں، راجیہ سبھا کے نامزد رکن بنیں، بھگوان کو کچھ بھی کرنے سے کون روک سکتا ہے؟ ہم صرف انسان ہیں - آپ سے سوال کرنے والے کون ہوتے ہیں؟'

جسٹس گپتا نے سپریم کورٹ کے جج کے طور پر اپنے وقت کے دوران کئی متنازع بیانات دیے، جن میں یہ ریمارکس بھی شامل ہیں کہ "سکھ مذہب ہندوستان سے جڑا ہے، اسلامی طریقوں سے اس کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا،" اور دوسرا تبصرہ کہ "وہ پسماندہ علاقوں سے آتے ہیں، پیسے لیتے ہیں، پیسے کھاتے ہیں۔ " ایک اور موقعے انہوں نے یہ تبصرہ بھی کیا کہ ’’اصل آئین میں سیکولرازم نہیں تھا۔''

اکتوبر 2022 میں سپریم کورٹ سے ریٹائر ہونے والے جسٹس گپتا نے حجاب پر پابندی کیس میں کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپنا حتمی فیصلہ سنایا تھا۔ فروری 2021 میں کرناٹک حکومت نے ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں طلباء کو تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے سے منع کیا گیا تھا۔ اس فیصلے پر انسانی حقوق کی تنظیموں، قانونی ماہرین اور مسلم رہنماؤں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: نویں جماعت کی لڑکی نے خود کشی کرنے والی خاتون اور بچوں کو بچایا

اہم بات یہ ہے کہ اس تقریب میں مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال بھی موجود تھے۔ ہندو تنظیم وی ایچ پی پر ماضی میں مسلم مخالف فسادات اور نفرت انگیز مہمات کو منظم کرنے کا الزام لگایا جاتا ہے۔

میگھوال نے وی ایچ پی کے اس پروگرام سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ "عدالتی اصلاحات پر تفصیلی بات چیت ہوئی جس کا مقصد ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانا ہے،" انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام میں "ریٹائرڈ ججز، ماہرین، سینئر وکلا اور دانشوران" نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.