ETV Bharat / bharat

مہاراشٹر: چھگن بھجبل کی شرد پوار سے ملاقات کے بعد پالا بدلنے کی قیاس آرائیاں تیز - Bhujbal Meet Sharad Pawar

مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ تازہ ترین پیش رفت میں نیشنلسٹ کانگریس اجیت پوار کے دھڑے کے لیڈر چھگن بھجبل سے جڑی ہوئی ہے۔

مہاراشٹر: چھگن بھجبل کی شرد پوار سے ملاقات کے بعد پالا بدلنے کی قیاس آرائیاں تیز
مہاراشٹر: چھگن بھجبل کی شرد پوار سے ملاقات کے بعد پالا بدلنے کی قیاس آرائیاں تیز (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 15, 2024, 2:58 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر کی سیاست سے بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ نیشنلسٹ کانگریس اجیت پوار دھڑے کے لیڈر چھگن بھجبل نے سلور اوک میں شرد پوار سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کی وجہ کیا ہے؟ اس حوالے سے سیاسی حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے۔ شندے حکومت میں وزیر چھگن بھجبل نے سلور اوک میں این سی پی کے بانی شرد پوار سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک دونوں لیڈروں میں کیا بات بات چیت ہوئی اس کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

سیاسی گلیاروں میں یہ بھی اندازہ لگایا جارہا ہے کہ چھگن بھجبل نے الزام لگایا ہے کہ انہیں مراٹھا ریزرویشن سے متعلق آل پارٹی میٹنگ میں نہ جانے کے لیے بارامتی سے فون آیا تھا۔ کیا اس بات کا کوئی ثبوت ہے کہ رکن پارلیمنٹ سپریہ سولے نے بھجبل کو اس طرح کی کال کی تھی؟۔ ساتھ ہی جیتندر اوہاڈ نے بھجبل کو چھیڑتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک وہ پوار کا نام نہیں لیتے، کوئی نوٹس نہیں لیتا۔ جب ایسے الزامات لگائے جا رہے تھے تو بھجبل شرد پوار سے ملنے کیوں گئے؟ کیا نئے سیاسی مساوات قائم ہوں گے؟ اس امکان نے ریاست کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔

رکن پارلیمنٹ سپریہ سولے نے کہا کہ انہیں چھگن بھجبل اور شرد پوار کے درمیان ملاقات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ، 'میں اس وقت پونے میں ہوں۔ میں آپ کو اس وقت ممبئی میں ہونے والے پروگراموں کے بارے میں نہیں بتا سکتی۔ یہاں کے مسائل میرے لیے اہم ہیں۔ کٹراج چوک کے مسائل اہم ہیں۔ کٹراج گھاٹ کے نہیں۔

عظیم اتحاد کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا:

بی جے پی کے ریاستی صدر چندر شیکھر باونکولے نے چھگن بھجبل اور شرد پوار کی ملاقات پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ باونکولے نے کہا کہ، 'چھگن بھجبل گرینڈ الائنس کا ایک اہم حصہ ہیں۔ وہ ایسا کوئی خطرہ مول نہیں لیں گے جس سے گرینڈ الائنس کو خطرہ ہو۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ شرد پوار سے ملے ہیں۔ ہم شرد پوار سے بھی اکثر ملتے رہتے ہیں۔ وہ کیوں ملے؟ اس کی وجہ صرف چھگن بھجبل ہی بتا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.