ETV Bharat / bharat

کانگریس کا منشور 5 اپریل کو جاری ہوگا - Congress manifesto - CONGRESS MANIFESTO

لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس اپنا انتخابی منشور پانچ اپریل کو جاری کرے گی۔

Lok Sabha elections
Lok Sabha elections
author img

By ANI

Published : Apr 2, 2024, 8:33 AM IST

نئی دہلی: کانگریس 5 اپریل کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے دفتر نئی دہلی میں لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کرے گی، پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے پیر کو اعلان کیا۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ ملک بھر کے لوگوں کے ساتھ وسیع غور و خوض کے بعد کانگریس اپنا ویژن دستاویز، منشور جاری کرے گی۔

وینوگوپال نے ایکس پر پوسٹ کیا "ملک بھر کے لوگوں کے ساتھ وسیع غور و خوض کے بعد کانگریس 5 اپریل کو اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں اپنا ویژن دستاویز، مینی فیسٹو جاری کرے گی۔" انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ پارٹی 6 اپریل کو جے پور اور حیدرآباد میں دو میگا ریلیاں منعقد کرے گی۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ "جے پور میں آئی این سی کے صدر ملکارجن کھرگے جی، سی پی پی کی چیئرپرسن محترمہ سونیا گاندھی جی، راہل گاندھی جی اور محترمہ پرینکا گاندھی جی میگا ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے منشور کا آغاز کریں گے راہل جی بھی حیدرآباد میں مینی فیسٹو لانچ میگا ریلی سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

UP Polls 2022: آئین کی بقا کے لیے حق رائے دہی کا استعمال کرنا بے ضروری، معمر ووٹر

لوک سبھا انتخابات میں نوجوانوں کی بے روزگاری اہم مدعا رہے گا: کانگریس - LOK SABHA ELECTIONS 2024

کانگریس جنرل سکریٹری نے مزید کہا کہ ملک کی سب سے قدیم پارٹی کی عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے 'ترقی کے حامی وژن' پر توجہ مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہماری توجہ ہمیشہ سے ملک کو ایک فلاحی اور ترقی کے حامی ویژن دینے پر مرکوز رہی ہے اور اسے اس الیکشن میں بھی عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا"۔ واضح رہے کہ لوک سبھا کی 543 نشستوں کے لیے عام انتخابات 19 اپریل سے سات مرحلوں میں ہوں گے، جن کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.