ETV Bharat / bharat

لوک سبھا انتخابات 2024: منی پور میں 11 بوتھوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان دوبارہ پولنگ جاری - lok sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

منی پور کے ایک پارلیمانی حلقے کے 11 بوتھوں پر پیر کی صبح 7 بجے دوبارہ پولنگ شروع ہوئی۔ اس دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 22, 2024, 9:10 AM IST

Updated : Apr 22, 2024, 10:37 AM IST

امپھال: تشدد زدہ منی پور کے کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر تشدد کے واقعات کی اطلاع کے بعد آئی-انر منی پور پارلیمانی حلقہ کے 11 بوتھوں پر دوبارہ پولنگ شروع ہوگئی ہے۔ یہاں کچھ شرپسندوں نے فائرنگ کی تھی اور ای وی ایم کو بھی توڑ دیا تھا۔ 19 اپریل کو پیش آنے والے تشدد جیسے واقعات کو روکنے کے لیے سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

جیسے ہی دوبارہ پولنگ شروع ہوئی، کچھ بوتھوں پر لوگ ووٹ ڈالتے نظر آئے۔ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے اختتام کے بعد، منی پور کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) نے اعلان کیا کہ انر منی پور لوک سبھا سیٹ کے 11 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کرائی جائے گی۔ منی پور کے چیف الیکٹورل آفیسر نے کہا تھا کہ، ان پولنگ اسٹیشنوں پر 22 اپریل کو دوبارہ پولنگ ہوگی۔ یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے بعد لیا گیا، جس نے 19 اپریل کو ہونے والے انتخابات کو منسوخ کر دیا تھا۔ منی پور میں جمعہ کی شام سات بجے تک 69.18 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔

  • .

تازہ ترین ووٹنگ ان پولنگ مراکز پر صبح 7:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک ہوگی۔ جن متاثرہ پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ جاری ہے وہ ہیں موئرانگ کمپو ساجیب ہائیر پرائمری اسکول اور ایس ایبوبی پرائمری اسکول (ایسٹ ونگ)، یہ خرئی اسمبلی حلقہ میں ہے۔ کھیتریگاو میں چار بوتھ، تھونگجو میں ایک، یوریپوک میں تین اور کونتھوجام میں ایک بوتھ ہیں۔ 19 اپریل کو کچھ شرپسندوں نے ان بوتھوں پر فائرنگ کرتے ہوئے ای وی ایم کو بھی تباہ کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Apr 22, 2024, 10:37 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.