ETV Bharat / bharat

سات مرحلوں میں ہونگے عام انتخابات 2024، انتخابی نتائج 4 جون کو آئیں گے - Lok Sabha Elections 2024

Lok Sabha Elections 2024: چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ لوک سبھا انتخابات 7 مرحلوں میں ہوں گے۔ جبکہ گنتی 4 جون کو ہوگی۔

سات مرحلوں میں ہونگے عام انتخابات 2024، انتخابی نتائج 4 جون کو آئیں گے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 16, 2024, 3:28 PM IST

Updated : Mar 16, 2024, 9:01 PM IST

نئی دہلی : چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ ہماری ٹیم انتخابات کے لیے تیار ہے۔ لوک سبھا انتخابات 2024 کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انتخابات کا تہوار ملک کا فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں انتخابات جمہوریت کا تہوار ہیں۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا الیکشن ہے۔ بھارت کے انتخابات پر پوری دنیا کی نظر ہے۔ ہمارا وعدہ ہے کہ ہم قومی انتخابات اس طرح کرائیں گے کہ ہندوستان عالمی سطح پر چمکے۔

Lok Sabha Elections 2024 Dates Announced

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ 17ویں لوک سبھا کی میعاد 16 جون 2024 کو ختم ہو رہی ہے۔ 97 کروڑ رجسٹرڈ ووٹر ہیں۔ 10.5 لاکھ پولنگ اسٹیشن ہیں۔ 55 لاکھ سے زیادہ ای وی ایم ہیں۔ سی ای سی نے کہا کہ اب تک الیکشن کمیشن نے 17 عام انتخابات اور 400 سے زائد اسمبلی انتخابات کرائے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 16 صدارتی اور 16 نائب صدر کے انتخابات بھی کرائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو سال سے الیکشن کی تیاری کر رکھی ہے۔

سات مرحلوں میں ہونگے عام انتخابات 2024

لوک سبھا انتخابات سات مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلا مرحلہ 19 اپریل کو شروع ہوگا اور تمام سات مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد 4 جون کو انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔ اس دوران 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے میں کل 102 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 26 اپریل کو ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں ملک کی 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ ہوگی۔ اس دوران ملک کی 89 لوک سبھا سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ انتخابی نتائج 4 جون کو آئیں گے۔پہلا مرحلہ 19 اپریل، دوسرا مرحلہ 26 اپریل، تیسرا مرحلہ 7 مئی، چوتھا مرحلہ 13 مئی، پانچواں مرحلہ 20 مئی، چھٹا مرحلہ 25 مئی، ساتواں مرحلہ 1 جون کو گا۔

  • پہلے مرحلے میں 19 اپریل کو 102 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی
  • دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو 89 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔
  • تیسرے مرحلے میں 7 مئی کو 94 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔
  • چوتھے مرحلے میں 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی، 96 سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔
  • ووٹنگ کے پانچویں مرحلے میں 20 مئی کو 49 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔
  • چھٹے مرحلے میں 25 مئی کو 57 سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔
  • ساتویں مرحلے میں 57 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی، ووٹنگ یکم جون کو ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر کی پریس کانفرنس کے اہم نکات

  • الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کہا لوک سبھا انتخابات کے لیے ہماری ٹیم پوری طرح تیار ہے، چیف الیکشن کمشنر
  • اس بار قریب 97 کروڑ ووٹر ہونگے جبکہ ساڑھے دس لاکھ بوتھ بنائے جائیں گے، چیف الیکشن کمشنر
  • ملک میں کل 98.8 کروڑ ووٹر، چیف الیکشن کمشنر
  • لوک سبھا انتخابات میں 10.5 لاکھ پولنگ اسٹیشن ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر
  • انتخابات کے لیے 55 لاکھ ای وی ایم کا انتظام ہوگا۔ چیف الیکشن کمشنر
  • 1.8 کروڑ نوجوان پہلی بار ووٹ ڈالیں گے: چیف الیکشن کمشنر
  • 98.8 کروڑ ووٹروں میں سے 49.7 کروڑ مرد اور 47.1 کروڑ خواتین ووٹر ہیں،چیف الیکشن کمشنر
  • انتخابات میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں، اسے روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے،چیف الیکشن کمشنر
  • الیکشن ڈیوٹی کرنے کے لیے کسی والینٹیر یا کنٹریکٹ ملازم کی ضرورت نہیں ہوگی،چیف الیکشن کمشنر
  • سوشل میڈیا پر رہے گی خاص نظر،چیف الیکشن کمشنر
  • فیک نیوز کے خلاف فوری کاروئی کی جائے گی،چیف الیکشن کمشنر
  • سیاسی پارٹیوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی جائے گی،چیف الیکشن کمشنر
  • فرضی خبروں کے خلاف مہم چلائی جائے گی،چیف الیکشن کمشنر
  • داغدار امیدواروں کو اخبارات میں بتانا ہوگا،چیف الیکشن کمشنر
  • انتخابات میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے،چیف الیکشن کمشنر
  • رقم، شراب اور تحائف تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،چیف الیکشن کمشنر
  • بارہ ریاستوں میں مردوں کے مقابلے خواتین ووٹر زیادہ ہیں،چیف الیکشن کمشنر

Last Updated : Mar 16, 2024, 9:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.