ETV Bharat / bharat

تیسرے مرحلے میں 61 فیصد سے زیادہ پولنگ، مہاراشٹر میں سب سے کم ووٹنگ - LOK SABHA ELECTION 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

لوک سبھا انتخابات 2024
تیسرے مرحلے میں 61 فیصد پولنگ درج (اے پی فوٹو)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 7, 2024, 7:42 AM IST

Updated : May 7, 2024, 8:02 PM IST

19:49 May 07

تیسرے مرحلے میں 61 فیصد پولنگ درج

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے میں آج 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو سمیت 93 حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے۔ اس مرحلے میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے، این سی پی (ایس پی) کے سپریمو شرد پوار سمیت ملک کے دیگر سرکردہ سیاست دانوں نے اپنا ووٹ ڈالا۔

الیکشن کمیشن نے تیسرے مرحلے کے لیے تقریباً ووٹر ٹرن آؤٹ جاری کر دیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں شام 7:40 بجے تک الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 61 فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔ کمیشن کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں میں حتمی ٹرن آؤٹ جاری کیے جانے کی امید ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 96.88 کروڑ رجسٹرڈ ووٹرز کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی انتخابی عمل میں سات مراحل میں سے تین مکمل ہو چکے ہیں۔ چوتھا مرحلہ 13 مئی کو، پانچواں مرحلہ 20 مئی، چھٹا مرحلہ 25 مئی اور ساتواں مرحلہ یکم جون کو ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

19:19 May 07

تمام 93 سیٹوں پر تیسرے مرحلے کی پولنگ ختم، ای وی ایم سیل

سات مرحلوں پر مشتمل لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے میں ووٹنگ منگل کی شام کو ختم ہوگئی۔ پولنگ حکام نے 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں ہزاروں پولنگ اسٹیشنوں پر ای وی ایم کو سیل کرنا شروع کردیا ہے۔ شام 5 بجے تک جن ریاستوں میں زیادہ ووٹ ڈالے گئے، ان میں آسام (74.86%)، مغربی بنگال (73.93%) اور گوا (72.52%) شامل ہیں۔ مہاراشٹر میں شام 5 بجے تک سب سے کم ووٹنگ 53.40 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

17:53 May 07

شام 5 بجے تک 60.19 فیصد پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 تیسرا مرحلہ
لوک سبھا الیکشن 2024 تیسرا مرحلہ

الیکشن کمیشن کے مطابق تیسرے مرحلے میں شام 5 بجے مجموعی طور پر 60.19 فیصد ووٹنگ رہی ہے۔ آسام میں سب سے زیادہ جبکہ مہاراشٹر میں ووٹنگ کی شرح سب سے کم درج کی گئی ہے۔

17:46 May 07

رویندرا جڈیجہ اپنی اہلیہ کے ساتھ ووٹ ڈالنے پہنچے

بھارتی کرکٹر رویندرا جڈیجہ اپنی اہلیہ ریوبا جڈیجہ کے ساتھ جام نگر، گجرات میں ووٹ ڈالنے پہنچ گئے۔

17:33 May 07

سیاسی فائدے کے لیے نفرت کو فروغ دیا جارہا ہے: سونیا گانددھی

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے کہا آج ملک کے کونے کونے میں نوجوانوں کو بے روزگاری کا سامنا ہے، خواتین کو مظالم کا سامنا ہے، دلت، قبائلی، پسماندہ طبقات اور اقلیتیں خوفناک امتیازی سلوک کا سامنا کر رہی ہیں۔ یہ ماحول وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے ارادوں کی وجہ سے ہے۔ ان کی توجہ صرف کسی بھی قیمت پر اقتدار حاصل کرنے پر ہے۔انہوں نے سیاسی فائدے کے لیے نفرت کو فروغ دیا ہے۔کانگریس پارٹی اور میں نے ہمیشہ سب کی ترقی، محروموں کو انصاف اور ملک کو مضبوط کرنے کے لیے جدوجہد کی ہے۔ کانگریس اور انڈیا کا اتحاد آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے وقف ہے۔سب کے روشن مستقبل کے لیے کانگریس کو ووٹ دیں اور آئیں مل کر ایک مضبوط اور متحد ہندوستان بنائیں۔

15:51 May 07

تیسرے مرحلے میں سہ پہر 3 بجے تک 50.71 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 تیسرا مرحلہ
لوک سبھا الیکشن 2024 تیسرا مرحلہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے میں سہ پہر تین بجے تک 3 بجے تک 50.71 فیصد ووٹنگ رہی۔ جس میں مہاراشٹر میں سب سے کم ووٹنگ کی شرح درج کی گئی جبکہ مغربی بنگال میں ووٹنگ کی شرح سب سے زیادہ رہی ہے۔

15:37 May 07

مغربی بنگال کے مالدہ میں خواتین نے بنیادی سہولیات کی کمی کے خلاف احتجاج میں ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا

مغربی بنگال کے مالدہ کے راجدول میں خواتین نے اپنے علاقے میں ترقی نہ ہونے کے خلاف احتجاج میں ووٹنگ کا بائیکاٹ کردیا۔ حبیب پور بلاک کے منگل پور گرام پنچایت کے گاؤں والوں نے رادھا کانت پور پرائمری اسکول کے بوتھ نمبر 122 کے باہر پوسٹر لے کر احتجاج کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس دور میں بھی ان کے پاس گاؤں میں کچے کی سڑکیں ہیں جو مانسون کے دوران دلدل میں تبدیل ہو جاتی ہیں، اس گاؤں میں 1350 ووٹر ہیں۔

14:51 May 07

مدھیہ پردیش میں بے ضابطگیوں پر بولے چیف الیکٹورل آفیسر

مدھیہ پردیش کے بھوپال میں چیف الیکٹورل آفیسر انوپم راجن نے کہا کہ بِھنڈ میں فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہ آپسی جھگڑے کی وجہ سے ہوا ہے، یہ پولنگ اسٹیشن سے 400 میٹر کے فاصلے پر ہوا۔ اس کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں۔ گُنا سے خبر آئی کہ ایک بوتھ پر 11 ووٹ ڈالے گئے اور ای وی ایم میں 50 ووٹ دکھے۔ کلکٹر نے پریزائیڈنگ آفیسر اور پولنگ ایجنٹس سے اس بارے میں پوچھ گچھ کی۔ یہ بھی خبر غلط ہے۔

14:18 May 07

دوپہر ایک بجے تک مہاراشٹر میں 31.55 فیصد اور مغربی بنگال میں 49.27 فیصد ووٹنگ

آسام: 45.88 فیصد

بہار: 36.69 فیصد

چھتیس گڑھ: 46.14 فیصد

دادرہ اور نگر حویلی اور دامن اور دیو: 39.64 فیصد

گوا: 49.04 فیصد

گجرات: 37.83 فیصد

کرناٹک: 41.59 فیصد

مدھیہ پردیش: 44.67 فیصد

مہاراشٹر: 31.55 فیصد

اتر پردیش: 38.12 فیصد

مغربی بنگال: 49.27 فیصد

14:16 May 07

پرناو اڈانی نے ووت کیا

پرناو اڈانی منیجنگ ڈائریکٹر (ایگرو، آئل اینڈ گیس) اڈانی گروپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "بھارت کے انتخابات صرف دنیا کے سب سے بڑے انتخابات نہیں ہیں، یہ تنوع اور اتحاد کا ایک قابل ذکر نمائش ہے، جہاں ہر ووٹ کا شمار ہوتا ہے۔ میں نے صرف اپنا آئینی فرض پورا کرتے ہوئے ووٹ دیا ہے۔ اب آپ کی باری ہے آپ بھی ووٹ ضرور کریں۔"

14:13 May 07

ایک خاندان کی پانچ نسلوں نے ایک ساتھ ووٹ ڈالا

چھتیس گڑھ کے بلرام پور کے سملی میں ایک پولنگ اسٹیشن پر ایک خاندان کی پانچ نسلوں نے ایک ساتھ ووٹ ڈالا۔

14:10 May 07

پیروں سے ڈالا ووٹ، جانیں گجرات کے ووٹرز نے کیا پیغام دیا؟

گجرات کے ناڈیاڈ میں معزور ووٹر انکت سونی پولنگ بوتھ پر اپنے پیروں سے ووٹ ڈالا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں 20 سال قبل بجلی کے جھٹکے سے اپنے دونوں ہاتھ کھو چکا ہوں۔ اپنے اساتذہ اور گرو کے دعاؤں اور مہربانی سے میں نے گریجویشن کیا، میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنا ووٹ ضرور دیں۔

13:17 May 07

سی پی آئی اور ٹی ایم سی کے درمیان زبانی بحث

مغربی بنگال کے لوک سبھا حلقہ کے پولنگ بوتھ پر مرشد آباد سے سی پی آئی (ایم) کے امیدوار محمد سلیم اور ٹی ایم سی کے حامیوں کے درمیان زبانی بحث ہوا۔

13:15 May 07

کانگریس کے سابق لیڈر آچاریہ پرمود کرشنم نے ووٹ ڈالا

کانگریس کے سابق رہنما آچاریہ پرمود کرشنم نے اتر پردیش کے سنبھل میں ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔ سنبھل لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے پرمیشور لال سینی کا مقابلہ سماج وادی پارٹی کے ضیاء الرحمان برک سے ہے۔

13:11 May 07

چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ووٹ ڈالا

چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی اور راج ناندگاؤں لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے امیدوار بھوپیش بگھیل اپنے خاندان کے ساتھ پٹن کے پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالنے پہنچے۔ وہ راج ناندگاؤں سیٹ سے بی جے پی کے موجودہ ایم پی اور امیدوار سنتوش پانڈے سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

13:09 May 07

سابق ڈپٹی سی ایم اور کانگریس لیڈر ٹی ایس سنگھ دیو نے سرگوجا میں ووٹ ڈالا

چھتیس گڑھ کے سرگوجا میں، سابق نائب وزیر اعلی اور کانگریس لیڈر ٹی ایس سنگھ دیو نے امبیکاپور کے ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔ سرگوجا سیٹ پر بی جے پی کے چنتامنی مہاراج کا مقابلہ کانگریس کے ششی سنگھ کورم سے ہے۔

13:08 May 07

گوا کے وزیر اعلی پرمود ساونت نے ووٹ ڈالا

گوا کے سی ایم پرمود ساونت نے آج شمالی گوا کے کوتھمبی میں ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔

12:29 May 07

بی جے پی سے کنارہ کرنے والے لیڈر کے ایس ایشورپا نے اپنے خاندان کے ساتھ ووٹ ڈالا

کرناٹک میں بی جے پی سے کنارہ کرنے والے لیڈر کے ایس ایشورپا اور ان کے خاندان نے شیموگا میں اپنا ووٹ ڈالا۔ وہ شیموگہ حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ بی جے پی سے ایم پی بی وائی میدان میں ہیں۔ جبکہ کانگریس نے گیتا شیوراج کمار کو میدان میں اتارا ہے۔

12:23 May 07

بھارتی کرکٹر رویندرا جڈیجا کی بہن اور والد نے ووٹ ڈالا

بھارتی کرکٹر رویندرا جڈیجا کی بہن نینا جڈیجا اور والد انیرودھ سنگھ جڈیجا نے جام نگر کے ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔ یہاں سے بی جے پی کی موجودہ ایم پی پونم بین ماڈم کانگریس کے جے پی ماراویہ سے مقابلہ کر رہی ہیں۔

12:22 May 07

گجرات کے بھروچ میں ووٹنگ جاری

کانگریس لیڈر ممتاز پٹیل نے گجرات کے بھروچ میں ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔ بی جے پی کے موجودہ ایم پی منسکھ بھائی وساوا عام آدمی پارٹی کے چترا وساوا سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

11:46 May 07

گیارہ بجے تک کس ریاست میں کتنے ووٹ ڈالے گئے؟

لوک سبھا الیکشن 2024 کے تیسرے مرحلے کے لیے 11 بجے تک 25.41 فیصد ووٹنگ

آسام: 27.34 فیصد

بہار: 24.41 فیصد

چھتیس گڑھ: 29.90 فیصد

دادرہ اور نگر حویلی اور دمن اور دیو: 24.69 فیصد

گوا: 30.94 فیصد

گجرات: 24.48 فیصد

کرناٹک: 24.48 فیصد

مدھیہ پردیش: 30.21 فیصد

مہاراشٹر: 18.18 فیصد

اتر پردیش: 26.12 فیصد

مغربی بنگال: 32.82 فیصد

11:42 May 07

اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی

اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے احمد آباد کے ایک پولنگ بوتھ پر لوک سبھا الیکشن 2024 کے لیے اپنا ووٹ ڈالا۔

11:37 May 07

ڈمپل یادو نے کہا یہ الیکشن جمہوریت کی حفاظت کی لڑائی ہے

اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اور مین پوری سے امیدوار ڈمپل یادو نے ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ ہر طبقے کے لوگ نظر انداز ہونے کا احساس کر رہے ہیں۔ بے روزگاری اور مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی منڈی میں روپے کی قیمت میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں ایک بڑی کمی اور ایک بڑی خامی ہے۔ میرے خیال میں یہ سیاسی نظریے کی لڑائی ہے، آئین کے تحفظ کی لڑائی ہے، جمہوریت کے تحفظ کی لڑائی ہے۔

10:45 May 07

سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو اور ان کی اہلیہ ڈمپل یادو نے ووٹ ڈالا

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو، ان کی اہلیہ اور مین پوری لوک سبھا سیٹ سے ایس پی امیدوار ڈمپل یادو لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے اتر پردیش کے سیفئی میں ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔

10:42 May 07

بہار کے سپول میں ایک پریزائیڈنگ افسر کی موت

بہار کے سپول میں ایک پولنگ بوتھ پر ایک پریزائیڈنگ افسر کی مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ اس کی شناخت شیلیندر کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر نے بتایا کہ صبح ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ جہاں وہ تعینات تھے۔ انہیں پی ایچ سی لے جایا گیا جہاں مردہ قرار دے دیا گیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال لایا گیا ہے۔ ان کے رشتہ داروں کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ معلوم چلا کہ وہ شوگر کے مریض تھے۔

10:17 May 07

کانگریس کے قومی صدر ملیکارجن کھرگے نے ووٹ ڈالا

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کلبرگی کے گنڈوگورتھی گاؤں کے ایک پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالا۔ کانگریس نے رادھا کرشن کو کلبرگی حلقہ سے اور بی جے پی نے امیش جادھو کو میدان میں اتارا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ "تمام تاجر اور غریب لوگ مل کر اس بار کانگریس کو جتائیں گے۔ لوگ افسوس کررہے ہیں کہ انہوں نے پچھلی بار غلطی کی تھی اور وہ کانگریس پارٹی کو بھاری اکثریت سے منتخب کریں گے..."

10:16 May 07

مدھیہ پردیش کا ودیشا لوک سبھا حلقہ

مدھیہ پردیش کے ودیشا لوک سبھا حلقہ میں ایک پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالنے کے لیے پہنچی خواتین ووٹر لوک گیت گا رہی ہیں۔

10:11 May 07

سپریا سولے نے بارامتی میں اپنا ووٹ ڈالا

این سی پی (شرد پوار گُٹ) کی رکن پارلیمنٹ اور بارامتی لوک سبھا سیٹ سے امیدوار سپریہ سولے نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے مہاراشٹر کے بارامتی میں ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد انہوں نے اپنی سیاہی والی انگلی دکھائی۔ این سی پی نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار کی اہلیہ سنیترا پوار کو بارامتی سے میدان میں بنایا ہے۔

09:51 May 07

11 ریاستوں میں صبح 9 بجے تک 11.02 فیصد ووٹنگ، جانیے ریاست وار تفصیلات

لوک سبھا الیکشن 2024 کے تیسرے مرحلے کے لیے صبح 9 بجے تک 11.02 فیصد ووٹنگ

آسام 10.12 فیصد

بہار 10.03 فیصد

چھتیس گڑھ 13.24 فیصد

دادرہ اور نگر حویلی اور دمن اور دیو 10.13 فیصد

گوا 12.35 فیصد

گجرات 9.87 فیصد

کرناٹک 9.45 فیصد

مدھیہ پردیش 14.22 فیصد

مہاراشٹر 6.64 فیصد

اتر پردیش 11.63 فیصد

مغربی بنگال 14.60 فیصد

09:46 May 07

اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل

اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے شیلج پرائمری اسکول میں اپنا ووٹ ڈالا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ "اپنا ووٹ ڈالنا ہر کسی کی ذمہ داری ہے۔ ووٹروں کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنا چاہیے اور بھارت کو 'وشوا گرو' بنانے میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے..."

09:40 May 07

سیا پٹیل نے وزیراعظم کا پورٹریٹ بنایا

احمدآباد پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالنے آئے پی ایم مودی کو سیا پٹیل نے اپنا بنایا ہوا پورٹریٹ پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ "میں نے ان سے آٹوگراف مانگا تھا۔ میں اس دن کا انتظار کر رہی تھی۔ میں اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی۔ انہوں نے مجھے صرف آٹوگراف دیا، میں آج بہت خوش ہوں۔ جب سے میں نے پورٹریٹ بنایا تھا میں اس دن کا انتظار کر رہی تھی۔"

09:38 May 07

آسام کا دھبری گھاٹ

آسام کے دھبری گھاٹ کے ووٹر، تیسرے مرحلے کے دوران ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ بوتھ پر پہنچنے کے لیے کشتیوں کا استعمال کرتے ہوئے۔

09:35 May 07

اداکار رتیش دیش مکھ اور ان کی اہلیہ جینیلیا دیش مکھ

اداکار رتیش دیش مکھ اور ان کی اہلیہ جینیلیا دیش مکھ نے لاتور میں ایک پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالا۔ این ڈی اے نے موجودہ ایم پی سدھاکر توکارام شرنگرے کو انڈیا الائنس کے کالگے شیواجی بندپا کے خلاف میدان میں اتارا ہے۔

اداکار رتیش دیش مکھ نے کہا کہ "میں اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے ممبئی سے لاتور آیا ہوں۔ ہر کسی کو اپنے گھروں سے باہر نکل کر ووٹ ڈالنا چاہیے۔ آج ایک اہم دن ہے۔ ہر ایک کو ضرور ووٹ دینا چاہیے..." رتیش کی اہلیہ اداکارہ جینیلیا دیش مکھ نے کہا کہ "یہ ایک اہم دن ہے اور میرے خیال میں آج سب کو اپنا ووٹ ڈالنا چاہیے..."

09:32 May 07

بی جے پی ایم ایل اے، ریوابا جڈیجہ نے

جام نگر سے بی جے پی ایم ایل اے، ریوابا جڈیجہ نے لوک سبھا الیکشن 2024 کے تیسرے مرحلے کے لیے پولنگ اسٹیشن نمبر 122، پنڈت دین دیال ودیا بھون میں اپنا ووٹ ڈالا۔ کانگریس نے جے پی ماراویہ کو جام نگر لوک سبھا سیٹ سے اور بی جے پی نے پونم بین کو میدان میں اتارا ہے۔

09:30 May 07

این سی پی۔ایس سی پی سربراہ شرد پوار

این سی پی۔ایس سی پی سربراہ شرد پوار نے بارامتی کے ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔

این سی پی۔ایس سی پی نے بارامتی سیٹ سے سپریا سولے کو میدان میں اتارا ہے۔ جبکہ این سی پی نے بارامتی سے مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار کی بیوی سنیترا پوار کو میدان میں اتارا ہے۔

09:15 May 07

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے اپنا ووٹ ڈالا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "یہ انتخاب بارامتی کی ترقی کے لیے ہے۔"

08:23 May 07

پرینیتی شندے اور سشیل کمار شندے نے اپنا ووٹ ڈالا

شولاپور: کانگریس کی شولاپور لوک سبھا سیٹ سے امیدوار پرنیتی شندے اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی سشیل کمار شندے نے شولاپور کے ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔ بی جے پی نے شولاپور سے رام وٹھل ستپوتے کو میدان میں اتارا ہے۔ یہاں سے بی جے پی کے ڈاکٹر جیسیدھیشور شیواچاریہ مہاسوامی جی موجودہ ایم پی ہیں۔ پرنیتی شندے نے کہا کہ، "میں گزشتہ 2 ماہ سے حلقے میں گھوم رہی ہوں، لوگوں میں بی جے پی کے تئیں غصہ ہے کیونکہ انھوں نے جو وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں کیے... یہ میرا پہلا لوک سبھا انتخابات ہے... لوگوں نے میرا ساتھ دیا کیونکہ انہیں میرے کام پر یقین تھا..."

07:54 May 07

پی ایم مودی نے ووٹ ڈالنے کے بعد لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

وزیر اعظم نریندر مودی احمد آباد میں ایک پولنگ بوتھ پر لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے ووٹ ڈالنے کے بعد لوگوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی موجود ہیں۔

07:48 May 07

پی ایم مودی نے ووٹ ڈالا

وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے احمد آباد میں نشان ہائر سیکنڈری اسکول میں لوک سبھا الیکشن 2024 کے لیے اپنا ووٹ ڈالا۔

07:21 May 07

امت شاہ ووٹ ڈالنے کے لیے پہنچے

دس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو میں تقریباً 93 حلقوں میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے گاندھی نگر لوک سبھا سیٹ کے تحت احمد آباد شہر کے بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔

Last Updated : May 7, 2024, 8:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.