ETV Bharat / bharat

محترم راموجی راﺅ کا انتقال اردو زبان و ادب کا ناقابل تلافی نقصان: پروفیسر عین الحسن - Media baron Ramoji Rao

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 11, 2024, 5:36 PM IST

وائس چانسلر پروفیسر عین الحسن نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ محترم راموجی راﺅ کا انتقال اردو زبان و ادب کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔

Dear Ramoji Rao death is an irreparable loss to Urdu language and literature: Prof Ainul Hasan
محترم راموجی راﺅ کا انتقال اردو زبان و ادب کا ناقابل تلافی نقصان: پروفیسر عین الحسن (ETV Bharat Urdu)

حیدرآباد: میڈیا کی سرکردہ شخصیت محترم رامو جی راﺅ کے انتقال سے نہ صرف میڈیا بلکہ اردو دنیا کا بھی ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ راموجی راﺅ نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی ہمیشہ سے سرپرستی کی ہے اور ای ٹی وی اردو کے ذریعہ دنیا بھر کے کروڑوں شائقین کو ایک دلچسپ پلیٹ فارم فراہم کیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے محترم راموجی راﺅ کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ محترم راموجی راﺅ کے انتقال پر جاری کردہ اپنے ایک تعزیتی بیان میں پروفیسر عین الحسن نے کہا کہ اردو صحافت کی تاریخ میں راموجی راﺅ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کا نام سنہری لفظوں میں لکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

راموجی راؤ کا راموجی گروپ آف کمپنیز کے ملازمین کے نام پیغام - Media Boran Ramoji Rao

راموجی راؤ: ایک ایسی شخصیت جنہوں نے لاتعداد لوگوں کو بے مثال بلندیوں تک پہنچایا - Ramoji Rao A Legend

ہندوستان کے پہلے اردو سٹیلائٹ ٹیلی ویژن چینل کے آغاز کا سہرا ان ہی کے سر جاتا ہے۔ جنہوں نے منفعت کی پرواہ کیے بغیر اردو سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور ای ٹی وی اردو کا آغاز کیا۔ بعد ازاں انہوں نے بھارت کا سب سے بڑا ڈیجیٹل نیٹ ورک ای ٹی وی بھارت کے نام سے لانچ کیا۔ لیجینڈ راموجی راﺅ نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے بے شمار طلبہ کو اپنا کیریئر شروع کرنے اور صحافت میں عملی تربیت فراہم کرنے میں پہلے ای ٹی وی اردو اور پھر ای ٹی وی بھارت کے بینر تلے پرکشش مواقع فراہم کیے۔ دکھ کی اس گھڑی میں اردو یونیورسٹی، راموجی راﺅ کے اہل خانہ اور کروڑوں چاہنے والوں کے ساتھ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.