ETV Bharat / bharat

ایل کے اڈوانی کو دہلی کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا - Advani Admitted to Apollo Hospitals - ADVANI ADMITTED TO APOLLO HOSPITALS

Advani Admitted to Apollo Hospitals سابق نائب وزیر اعظم اور بی جے پی کے سینئر رہنما لال کرشن اڈوانی کو 6 اگست 2024 کو دہلی کے اپولو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ہسپتال نے اپنے بیان میں بتایا کہ ’اڈوانی کی حالت مستحکم ہے‘۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 7, 2024, 9:32 AM IST

حیدرآباد : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی کو منگل کے روز دہلی کے اپولو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ذرائع کے مطابق 96 سالہ اڈوانی کی حالت مستحکم ہے اور وہ ڈاکٹر ونیت سوری کی دیکھ بھال میں زیرعلاج ہیں۔ اڈوانی نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے ساتھ مل کر بی جے پی کو مرکزی دھارے کی سیاست میں لانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اڈوانی نے ایودھیا میں رام مندر تحریک کی بھی قیادت کی تھی۔

اپولو ہسپتال کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ’بھارت کے سابق نائب وزیر اعظم ایل کے اڈوانی جی، ڈاکٹر ونیت سوری کی نگرانی میں اندرا پرستھ اپولو ہسپتال میں داخل ہیں۔ انہیں ان کے باقاعدہ فالو اپ ٹیسٹ اور تحقیقات کے لیے داخل کیا گیا ہے‘۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اڈوانی کو جلد ہی ہسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مرمو نے ایل کے اڈوانی کو ان کی رہائش گاہ پر بھارت رتن سے نواز - Bharat Ratna Award

واضح رہےکہ گذشتہ جولائی کے پہلے ہفتے میں بھی، اڈوانی کو اپولو ہسپتال میں داخل کیا گیا اور کچھ دن ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھ کر انہیں ڈسچارج کیا گیا تھا۔ انہیں نیورولوجی ڈپارٹمنٹ کے سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر ونیت سوری کی دیکھ بھال میں ہسپتال میں شریک کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے، سابق بی جے پی سربراہ کو نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں بھی داخل کیا گیا تھا اور رات بھر رکھنے کے بعد انہیں ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.