ETV Bharat / bharat

جانئے کون ہے کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی سی آئی ایس ایف سپاہی۔۔ - WHO IS KULWINDER KAUR

کنگنا رناوت کو تھپڑ رسید کرنے والی ملزم خاتون سپاہی کلوندر کورکا کہنا کہ جس کسان تحریک کا کنگنا نے مذاق اڑایا تھا ،اس کسانوں کی تحریک کے دوران میری والدہ وہاں موجود تھیں اور میں تحریک کی حمایت کرتی ہوں۔ اس کے ساتھ ہی کنگنا نے بھی اس پر بیان دیا ہے انہوں نے کہا اس طرح کی سوچ سے کیسے نمٹا جائے، پنجاب میں دہشت گردی کیسے ختم کی جائے؟

کنگنا رناوت کو کیوں مارا تھپڑ؟
کنگنا رناوت کو کیوں مارا تھپڑ؟ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 7, 2024, 10:44 AM IST

Updated : Jun 7, 2024, 3:51 PM IST

KANGANA SLAPPED BY CISF OFFICER (ETV Bharat)

حیدرآباد: بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت کے ساتھ چندی گڑھ ایئرپورٹ پر بدتمیزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ جب کنگنا جمعرات کو چندی گڑھ کے ہوائی اڈے پر سیکورٹی چیک کے بعد پہنچی تو سی آئی ایس ایف کی ایک خاتون سپاہی نے انہیں تھپڑ مارا اور ان کے ساتھ بدسلوکی بھی کی۔ اس واقعہ کے بعد افراتفری مچ گئی۔

خاتون فوجی کو فوری طور پر حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔ اس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے سی آئی ایس ایف کی خاتون سپاہی کو معطل کردیا گیا اور ایف آئی آر درج کی گئی۔ آئیے جانتے ہیں کہ یہ نوجوان خاتون کون تھی اور اس نے ایسا کام کیوں کیا۔

  • 15 سال سے سی آئی ایس ایف میں ہیں کلوندر کور:

معلومات کے مطابق کنگنا کو تھپڑ مارنے والی 35 سالہ خاتون سپاہی کا نام کلوندر کور ہے اور وہ تقریباً 15 سال سے سی آئی ایس ایف میں کام کر رہی ہے۔ آپ کو بتا دیں، خاتون سپاہی کا شوہر بھی سی آئی ایس ایف میں ہے۔ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ کلوندر کور پنجاب کے کپورتھلا کی رہنے والی ہے۔ جبکہ ان کا بھائی کسان لیڈر ہے۔ کلوندر کور چندی گڑھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکار کے طور پر تعینات تھیں فی الحال ابھی ان کو سسپینڈ کر دیا گیا ہے۔

  • ملزم خاتون اہلکار معطل:

اس واقعہ کے بعد کارروائی کرتے ہوئے سی آئی ایس ایف جوان کلوندر کور کو معطل کر دیا گیا ہے اور ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ کسانوں کی تحریک کو لے کر کنگنا رناوت سے کافی ناراض ہیں۔

  • کنگنا نے کیا کہا؟

منڈی سے بی جے پی ایم پی کنگنا رناوت نے اس پورے معاملے پر پوری کہانی سنائی۔ انہوں نے کہا کہ میں مکمل طور پر محفوظ ہوں۔ کنگنا نے کہا کہ میں سیکیورٹی چیک کے ذریعے آگے بڑھ رہی تھی کہ ایک خاتون سپاہی میرے سامنے آئی اور اس واقعے کو انجام دیا۔ میں نے اس سے پوچھا کہ اس نے ایسا کیوں کیا تو اس نے کہا کہ میں کسانوں کی تحریک کی حمایت کرتی ہوں اور تم سے ناراض ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jun 7, 2024, 3:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.