ETV Bharat / bharat

ملک میں 'آیا رام گیا رام' جیسے بہت سے لوگ ہیں: کھرگے - بہار میں سیاسی رسہ کشی

Kharge on Nitish Kumar's resgination کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بہار کے وزیراعلی نتیش کمار کے استعفی اور این ڈی اے کے ساتھ اتحاد پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں آیا رام گیا رام جیسے بہت سے لوگ ہیں۔

Kharge on Nitish Kumar exit
Kharge on Nitish Kumar exit
author img

By ANI

Published : Jan 28, 2024, 12:47 PM IST

Updated : Jan 28, 2024, 7:28 PM IST

گلبرگہ: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے آج وزیر اعلی کے عہدے سے استعفی دینے پر کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ وہ جانتے تھے کہ ایسا ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ "ملک میں آیا رام گیا رام جیسے بہت سے لوگ ہیں۔ کھرگے نے کہا کہ "پہلے وہ اور ہم آپس میں لڑ رہے تھے۔ جب میں نے لالو جی اور تیجسوی سے بات کی تو انہوں نے بھی کہا کہ نتیش جا رہے ہیں۔ اگر وہ رہنا چاہتے تو وہ ٹھہر جاتے لیکن وہ جانا چاہتے ہیں۔ اسی لیے ہمیں یہ پہلے سے معلوم تھا، تاہم انڈیا اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے اگر ہم نے کچھ غلط کہا تو غلط پیغام جائے گا، یہ اطلاع ہمیں پہلے ہی لالو پرساد یادو اور تیجسوی یادو نے دی تھی، آج وہ سچ ہو گئی۔

  • #WATCH | On the resignation of Nitish Kumar as the CM of Bihar, Congress chief Mallikarjun Kharge says, " Bihar Dy CM (Tejashwi Yadav) and Lalu Prasad Yadav had hinted regarding this and today it became true. 'Aise desh mein bahut saare log hein, aaya ram gaya ram'..." pic.twitter.com/WB2J5ck7Zh

    — ANI (@ANI) January 28, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کے علاوہ کانگریس پارٹی کے دیگر رہنماوں اور دیگر قائدین نے اس معاملے پر اپنا اپنا رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

  • #WATCH | After the resignation of Nitish Kumar as the CM of Bihar, RJD leader Mrityunjay Tiwari says, "What was left with him? Public is the master. It watches everything and it will demand an account for everything...The work done by Tejashwi Yadav - janata ke beech jayenge aur… pic.twitter.com/K2adCA59Bq

  • #WATCH | Bagdogra, West Bengal: On the current political situation in Bihar, Congress MP Jairam Ramesh says, "... Nitish Kumar called the first meeting of 18 opposition parties in Patna on 23rd June 2023. The second meeting was held in Bengaluru on 17th-18th July 2023. Then… pic.twitter.com/pNB51QVd4Y

قبل ازیں جنتا دل (یونائیٹڈ) کے قومی صدر نتیش کمار پٹنہ کے راج بھون پہنچے اور اتوار کو اپنا استعفیٰ گورنر راجندر ارلیکر کو سونپ دیا۔ ان کے استعفی کے ساتھ ہی ریاست میں مہاگٹھ بندھن کی حکومت ختم ہوگئی ہے۔ نتیش کمار اب این ڈی اے کے ساتھ اتحاد کرکے حکومت قائم کریں گے۔ قبل ازیں بہار میں جاری سیاسی ڈرامے کے درمیان پٹنہ میں پارٹی کے دفتر میں بھارتیہ جنتا پارٹی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی تھی۔

ریاست میں تیزی سے بدلتے سیاسی واقعات سابق وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی سربراہ لالو یادو کی بیٹی روہنی اچاریہ کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ سے شروع ہوئے، جس میں انہوں نے جے ڈی (یو) پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'سوشلسٹ پارٹی' جو خود کو ترقی نظریات کا حامل سمجھتی ہے، اس کا نظریہ ہوا کے بدلتے ہوئے نمونوں کے ساتھ بدلتا ہے۔

آر جے ڈی نے اتوار کو ریاست کے سرکردہ اخبارات میں پورے صفحے کا اشتہار دیا، جس میں جنتا دل (یونائیٹڈ) کے سربراہ نتیش کمار کو پیچھے اور نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کو آگے کرکے دکھایا گیا۔ پورے صفحے کے اشتہار میں جس میں صرف تیجسوی کی ایک بڑی تصویر تھی، آر جے ڈی نے 4 لاکھ سے زیادہ سرکاری نوکریاں دینے سے لے کر ریاست کی سیاحت کی صلاحیت کو بڑھانے تک کئی ترقیاتی اقدامات کے لیے نائب وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: اقتدار بچانے کی خاطر نتیش کمار کے پارٹیاں بدلنے کے ریکارڈ میں اضافہ

واضح رہے کہ 243 نشستوں پر مشتمل بہار اسمبلی میں آر جے ڈی کے 79 اراکین اسمبلی ہیں۔ اس کے بعد بی جے پی 78 پر ہے۔ جے ڈی (یو) کو 45، کانگریس کو 19، سی پی آئی (ایم-ایل) کو 12، سی پی آئی (ایم) اور سی پی آئی کو 2، اور ہندوستانی عوام مورچہ (سیکولر) 4 پر ہیں۔ مزید دو نشستیں اے آئی ایم آئی ایم کے پاس ہیں۔ ایک آزاد رکن اسمبلی ہے۔

(اے این آئی)

Last Updated : Jan 28, 2024, 7:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.