ETV Bharat / bharat

وائناڈ لینڈ سلائیڈنگ: مرنے والوں کی تعداد 264 تک پہنچ گئی، 200 لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری - Wayanad Landslide

کیرالہ کے وائناڈ میں تباہی کے بعد آج تیسرے دن بھی راحت اور بچاؤ کام جاری ہے۔ اس ہلاکت خیز سانحے پر ریاست میں دو روزہ سرکاری سوگ منایا جا رہا ہے۔ Kerala Wayanad Landslide updates

ریسکیو آپریشن میں مصروف جوان
ریسکیو آپریشن میں مصروف جوان (ETV Bharat Kerala Desk)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 1, 2024, 7:35 AM IST

Updated : Aug 1, 2024, 11:22 AM IST

وائیاڈ: کیرالہ کے وائناڈ ضلع میں لینڈ سلائیڈنگ کے سانحے میں مرنے والوں کی تعداد 264 تک پہنچ گئی ہے۔ متعلقہ افسران نے جمعرات کو بتایا کہ تقریباً 200 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ کیرالہ میں آئی اس بدترین قدرتی آفت کے تیسرے دن کی صبح 1,200 سے زیادہ ریسکیو اہلکاروں نے اپنا کام شروع کیا۔

وائناڈ ضلع کے چار سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں چورلپارا، ویلاریمالا، منڈوکائل اور پوتھوکالو میں مقامی لوگوں کے علاوہ فوج، بحریہ، فضائیہ، پولیس، فائر فورس کے اہلکاروں کی مدد سے وسیع پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔

راحت اور بچاؤ کے مقصد سے بنائے جا رہے ایک بیلی برج تکمیل کے قریب ہے، جو چورلمالا اور منڈوکائل کے درمیان زیر آب علاقوں کو جوڑے گا۔ اس سے ریسکیو آپریشن میں تیزی آنے کی امید ہے۔اس کی وجہ سے ریسکیو ٹیم کے ارکان کو مدد ملنے کی امید ہے۔ اب تک موصول ہونے والی جانکاری کے مطابق بدھ کی شام ہونے والی بارش کی وجہ سے پل کی تعمیر میں رکاوٹ پیدا ہوئی تھی۔ جانکاری کے مطابق 8000 سے زیادہ لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور انہیں تقریباً 82 ریلیف کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔

وائناڈ میں آج تیسرے دن بھی ریسکیو آپریشن جاری
وائناڈ میں آج تیسرے دن بھی ریسکیو آپریشن جاری (IANS)

مقامی لوگوں کے مطابق ملبے تلے دبی مزید لاشیں نکالنے کے باعث مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنارائی وجین متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ وہ بحالی کے جامع عمل پر تبادلہ خیال کے لیے ایک آل پارٹی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دو گاؤں چورلمالا اور منڈوکائل مکمل طور پر بہہ گئے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا بھی وائناڈ پہنچ رہے ہیں۔

ریسکیو آپریشن میں مصروف جوان
ریسکیو آپریشن میں مصروف جوان (ETV Bharat Kerala Desk)

کیرالہ کے وائناڈ میں جہاں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی وہ منظر دل دہلا دینے والا ہے۔ حادثے کے بعد جو ویڈیوز سامنے آئے ہیں وہ رونگٹے کھڑے کر دینے والے ہیں۔ بہت سے لوگ کیچڑ میں پھنس گئے ہیں۔ کئی مکانات ملبے کے ڈھیروں تلے دب گئے ہیں۔ لوگ اپنی جان بچانے کے لیے رو رہے ہیں۔ جائے وقوع پر پہنچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ امدادی کارکنوں کو متاثرین تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ رات خراب موسم کے باعث امدادی آپریشن میں وقتی طور پر رکاوٹ بھی پیدا ہوئی۔ آج صبح دوبارہ مہم شروع کر دی گئی ہے۔

پورا منڈکئی گاؤں بہہ گیا، 200 سے زیادہ افراد لا پتہ

مقامی لوگوں نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ میں 200 سے زائد افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ مٹی کا تودہ گرنے سے پورا منڈکئی گاؤں بہہ گیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ 240 افراد کا ابھی تک پتہ چلنا باقی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس جگہ پر 400 سے زائد مکانات تھے۔ اس وقت اس علاقے میں صرف چند جانور رہ گئے ہیں۔

این ڈی آر ایف کمانڈر کا بیان

کیرالہ کے وائناڈ میں این ڈی آر ایف کے کمانڈر اکھلیش کمار نے کہا کہ 'ہم نے کل منڈکائی گاؤں سے زخمیوں کو بچایا۔ ہمیں خدشہ ہے کہ متاثرین منہدم ہونے والی عمارتوں میں پھنسے ہو سکتے ہیں۔ ہم نے کل رات 10 بجے تک 70 لوگوں کو بچایا جس کے بعد ہمیں خراب موسم اور بارش کی وجہ سے کام روکنا پڑا۔ چونکہ متعدد ٹیمیں کام کر رہی ہیں، اس لیے ہم اموات کی صحیح تعداد نہیں بتا سکتے، کیونکہ ہم صرف ان لاشوں کے بارے میں جانتے ہیں جو ہماری ٹیم نے نکالی ہیں۔ لوگوں کو دریا کے دوسری طرف ایک ریزورٹ اور مسجد میں پناہ دی گئی ہے۔ چونکہ بارش ہو رہی ہے، اس لیے ایک بار پھر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 174 تک پہنچ گئی، ریسکیو آپریشن جاری

وائناڈ لینڈ سلائیڈنگ کے کئی واقعات: 125 اموات، متاثرین کے لیے 118 رلیف کیمپوں کا قیام، ریسکیو آپریشن جاری

Last Updated : Aug 1, 2024, 11:22 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.