ETV Bharat / bharat

کنہیا لال قتل کے ملزم کو ملی ضمانت، ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے سنایا فیصلہ - Udaipur Kanhaiya Lal Murder Case - UDAIPUR KANHAIYA LAL MURDER CASE

ہائی کورٹ نے ادے پور کے مشہور کنہیا لال ٹیلر قتل کیس کے ایک ملزم کی ضمانت کی عرضی قبول کر لی ہے۔ عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

Kanhaiyalal murder accused gets bail, High Court division bench pronounces verdict
کنہیا لال قتل کے ملزم کو ملی ضمانت، ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے سنایا فیصلہ (Photo ETV Bharat Jaipur)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2024, 2:33 PM IST

جے پور: راجستھان ہائی کورٹ نے ادے پور کے کنہیا لال ٹیلر قتل کیس کے ملزم جاوید کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس پنکج بھنڈاری اور جسٹس پراویر بھٹناگر کی ڈویژن بنچ نے ملزم کی ضمانت کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے یہ حکم دیا۔

عرضی میں کہا گیا تھا کہ این آئی اے نے بغیر ٹھوس ثبوت کے صرف کال کی تفصیلات کی بنیاد پر انہیں گرفتار کیا ہے، جب کہ موبائل لوکیشن اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ وہ کافی عرصے سے جیل میں ہیں۔ ایسے میں اسے ضمانت پر رہا کیا جانا چاہیے۔ اس کی مخالفت کرتے ہوئے سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزم قتل کیس میں ملوث رہا ہے۔ اسی نے مرکزی ملزم کو کنہیا لال کی دکان میں موجودگی کی اطلاع دی تھی۔ ایسی صورت میں اسے ضمانت پر رہا نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

قابل ذکر ہے کہ 28 جون 2022 کو ادے پور میں کنہیا لال ٹیلر کے قتل کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے این آئی اے (NIA) نے ریاض عطاری اور غوث محمد اور دیگر کو گرفتار کیا اور (NIA) کورٹ میں چارج شیٹ پیش کی۔ اس سے قبل ملزم فرہاد محمد کی بھی ضمانت ہو چکی ہے جب کہ پاکستان کے رہائشی ملزم سلمان اور ابو ابراہیم کیس میں مفرور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کنہیا لال قتل معاملے میں ملزمین پر فرد جرم عائد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.