ETV Bharat / bharat

دہلی میں انتخابی مہم کے دوران کنہیا کمار پر حملہ، ہار پہنانے آئے نوجوانوں نے انہیں تھپڑ مار دیا - Kanhaiya Kumar Attacked - KANHAIYA KUMAR ATTACKED

انتخابی مہم کے دوران شمال مشرقی دہلی سے کانگریس اور انڈیا بلاک کے امیدوار کنہیا کمار کے ساتھ مارپیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ معلومات کے مطابق کنہیا کمار کو ہار پہنانے کے بہانے آئے نوجوان نے تھپڑ مار دیا۔ اس کے بعد موقع پر افراتفری مچ گئی۔

دہلی میں انتخابی مہم کے دوران کنہیا کمار پر حملہ
دہلی میں انتخابی مہم کے دوران کنہیا کمار پر حملہ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 17, 2024, 10:29 PM IST

نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی لوک سبھا حلقہ سے کانگریس امیدوار کنہیا کمار پر حملہ ہوا ہے۔ وہ نیو عثمان پور تھانہ علاقہ کے تحت کرتار نگر چوتھا پستہ میں واقع کونسلر کے دفتر میں اپنے حامیوں کے ساتھ کھڑے تھے۔ اس کے بعد کچھ لوگ وہاں پہنچ گئے اور کنہیا کمار سے ہاتھا پائی کرنے لگے۔ اس دوران افراتفری کا ماحول رہا۔ بتایا جا رہا ہے کہ حملہ آوروں نے پہلے کنہیا کو ہار پہنایا اور پھر ان کے ساتھ مارپیٹ شروع کر دی۔

معلومات کے مطابق، اس سلسلے میں عام آدمی پارٹی کی کارپوریشن کونسلر چھایا گورو شرما کی جانب سے نیو عثمان پور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ پولس شکایت میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کی شام تقریباً چار بجے ستیانارائن بھون کونسلر آفس چوتھ پستہ کرتار نگر میں میٹنگ ختم ہونے کے بعد سات سے آٹھ لوگ آئے۔ ان میں سے دو مسلح افراد عمارت میں داخل ہوئے، کنہیا کمار کو ہار پہنائے اور زوردار تھپڑ مارے۔

کارپوریشن کونسلر کا الزام ہے کہ حملہ آور اس کی چنی کو کھینچ کر ایک کونے میں لے گئے اور اس کے شوہر کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ ان کا الزام ہے کہ اس دوران وہاں موجود 30 سے ​​40 افراد پر کالی سیاہی بھی پھینکی گئی۔ اس حملے میں تین سے چار خواتین زخمی ہوئی ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس پورے حملے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ کنہیا کمار ایک صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس دوران کچھ لوگ وہاں پہنچ گئے اور انہیں مالا پہنانے کی کوشش کی، ہار پہنانے کے بعد ان کو تھپڑ مار دیا ۔فی الحال اس واقعہ کو لے کر دہلی پولیس کی طرف سے کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.