ETV Bharat / bharat

کٹھوعہ حملہ: پوچھ گچھ کے لیے متعدد لوگ حراست میں لیے گئے، سرچ آپریشن جاری - KATHUA ATTACK

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 11, 2024, 9:04 AM IST

ذرائع کے مطابق کٹھوعہ حملے کے سلسلے میں سکیورٹی فورسز نے پوچھ گچھ کے لیے 24 سے زیادہ لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ اسی کے ساتھ کٹھوعہ اور اس سے متصل علاقوں میں آج تیسرے دن بھی تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔

کٹھوعہ میں تیسرے دن بھی سرچ آپریشن جاری
کٹھوعہ میں تیسرے دن بھی سرچ آپریشن جاری (File Photo: ETV Bharat Urdu)

جموں: جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے بدنوٹا علاقے میں عسکریت پسندوں حملے کے بعد بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔ بدھ کو تیسرے دن بھی کٹھوعہ کے کنڈی علاقے اور دیگر متصل اضلاع کے پہاڑی اور جنگلاتی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس کام کے لیے ڈرون، ہیلی کاپٹر اور اسنیفر کتوں کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس معاملے میں 24 لوگوں کو پوچھ گچھ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ کٹھوعہ کے علاوہ چار اضلاع کے گھنے جنگلات میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کے درمیان فوج اور پولیس کی جانب سے تلاشی مہم جاری ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ یہ مہم تین مختلف علاقوں کٹھوعہ، ادھم پور اور بھدرواہ میں شروع کی گئی تھی۔

سکیورٹی فورسز نے گھات لگا کر حملے کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے 24 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ جنگل میں چھپے عسکریت پسندوں کو ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

کٹھوعہ میں سکیورٹی فورسز پر ہوئے عسکریت پسندوں کے حملے میں پانچ فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ عسکریت پسندوں نے پیر کو کٹھوعہ ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 150 کلومیٹر دور لوہائی ملہار کے بدنوٹا گاؤں کے قریب مچھیڈی-کنڈلی-ملہار پہاڑی سڑک پر ایک گشتی پارٹی پر گھات لگا کر یہ حملہ انجام دیا۔
مزید پڑھیں: کٹھوعہ عسکری حملے میں پانچ فوجی اہلکار ہلاک، پانچ زخمی

کٹھوعہ میں دوسرے دن بھی سرچ آپریشن جاری، پانچ فوجی اہلکار ہلاک، جدید ہتھیاروں سے لیس تھے عسکریت پسند

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.