ETV Bharat / bharat

جھارکھنڈ کی سیاست کے لیے اہم دن، سی ایم ہیمنت سورین سے ایک بار پھر ای ڈی کی پوچھ تاچھ

ED will Interrogate Hemant Soren وزیراعلیٰ ہیمنت سورین زمین گھوٹالہ معاملے میں آج ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے۔ ای ڈی حکام سی ایم کی رہائش گاہ پرہیمنت سورین سے پوچھ تاچھ کر رہے ہیں۔ اس سے قبل 20 تاریخ کو وزیراعلیٰ سے پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 31, 2024, 9:27 AM IST

Updated : Jan 31, 2024, 2:38 PM IST

رانچی: آج کا دن جھارکھنڈ کے لیے بہت اہم ہے۔ آج وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین ای ڈی کے سامنے پیش ہو گئے۔ زمین گھوٹالہ معاملے میں ان سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ یہ انکوائری وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ میں ہو رہی ہے۔ اس سے قبل 20 جنوری کو بھی ہیمنت سورین سے پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔ ہیمنت سورین ایک بار پھر زمین گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی کے سامنے پیش ہو ہی گئے۔ ای ڈی وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ہی ان سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ سی ایم نے ای ڈی کو آج دوپہر ایک بجے تک پوچھ تاچھ کا وقت دیا تھا۔ ای ڈی کو میل کے ذریعے مطلع کیا گیا کہ سی ایم 31 جنوری کو دوپہر 1 بجے ان کے سوالات کا جواب دیں گے۔

  • #WATCH | Ranchi | A team of ED officials arrive at the residence of CM Hemant Soren for questioning in connection with a money laundering case linked to an alleged land scam. pic.twitter.com/zoZinY1w6Y

    — ANI (@ANI) January 31, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے 20 جنوری کو ای ڈی نے سی ایم ہیمنت سورین سے ان کی رہائش گاہ پر پوچھ تاچھ کی تھی۔ یہ پوچھ تاچھ 7 گھنٹے تک جاری رہی۔ ای ڈی حکام کے مطابق انکوائری مکمل نہیں ہوئی تھی۔ جس کے بعد وزیراعلیٰ کو دوبارہ سمن بھیجے گئے اور انہیں دوبارہ جرح کی تاریخ بتانے کو کہا گیا۔ جس کے بعد سی ایم ہیمنت سورین نے ای ڈی کو میل کے ذریعے مطلع کیا تھا کہ وہ 31 جنوری کو دوپہر 1 بجے پوچھ تاچھ کے لیے سی ایم ہاوس پر آسکتے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ای ڈی کی طرف سے اب تک وزیر اعلیٰ کو 10 سمن بھیجے جا چکے ہیں۔

  • #WATCH | On ED probe of Jharkhand CM Hemant Soren and speculations about his wife Kalpana Soren being named the CM in case of his arrest, JMM MP Mahua Maji says, "You can see how the Central Government and BJP are hatching a conspiracy to destabilise & topple governments and form… pic.twitter.com/jBbKjyLm7U

دریں اثنا، پیش رفت سے ریاست کے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ اتوار سے منگل تک سیاسی حلقوں میں ہنگامہ آرائی ہوئی۔ سی ایم کے دہلی سے لاپتہ ہونے سے لے کر رانچی میں ان کی پیشی اور پھر وزراء اور ایم ایل اے سے ملاقات تک ریاست میں ہلچل مچ گئی۔ بیان بازی اور الزامات کا سلسلہ جاری رہا۔ اس دوران رانچی میں سیکورٹی کے انتظامات بڑھا دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jan 31, 2024, 2:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.