رانچی: اے ٹی ایس نے جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی سمیت مختلف مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے۔ اے ٹی ایس نے القاعدہ انڈین سب کانٹینٹ (AQIS) کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اے ٹی ایس نے اس سلسلے میں الحسن اپارٹمنٹ کے رہنے والے ڈاکٹر اشتیاق کو بھی گرفتار کیا ہے۔ اے ٹی ایس کو شک ہے کہ مبینہ طور پر ڈاکٹر اشتیاق القاعدہ انڈین سب کانٹینٹ (AQIS) کے جھارکھنڈ ماڈیول کے لیے بھرتی کا کام کر رہے تھے۔ اے ٹی ایس کا الزام ہے کہ مبینہ طور پر دہلی اور راجستھان سے ڈاکٹر اشتیاق کی طرف سے بھیجے گئے نوجوان دہشت گردوں کو تربیت دیتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔
کٹکی پر مبینہ طور پر جھارکھنڈ ماڈیول تیار کرنے کا الزام:
اے ٹی ایس کے مطابق مبینہ طور پر القاعدہ انڈین سب کانٹینٹ (AQIS) کا جھارکھنڈ ماڈیول عبدالرحمن کٹکی نے تشکیل دیا تھا اور مبینہ طور پر ڈاکٹر اشتیاق اسی کو آگے لے جا رہے تھے۔
ڈاکٹر اشتیاق کا تعلق اصل میں جمشید پور سے ہے۔ وہ رانچی کے میڈیکا اسپتال میں ریڈیولاجی ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہزاری باغ میں ان کا اپنا کلینک بھی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہزاری باغ جاتے ہوئے مبینہ طور پر انھوں نے فیضان احمد کو تنظیم سے جوڑا تھا۔ ڈاکٹر اشتیاق رانچی کے جوڑا تالاب میں الحسن ریذیڈنسی میں رہتے ہیں۔ اشتیاق نے ریمس رانچی سے ایم بی بی ایس کیا ہے۔
اے ٹی ایس کے چھاپے اور گرفتاریاں:
- ڈاکٹر اشتیاق احمد، الحسن ریذیڈنسی، بری یاتو جوڑا تالاب
- فیضان احمد، لوہ سنگھنا، ہزاری باغ
-محمد مدبر ، بالسوکارا، چنہو، رانچی
- محمد رضوان، چنہو
- مفتی رحمت اللہ مظہری، چٹوال، چنہو
- مطیع الرحمٰن، پپراٹولی، چنہو
- الطاف انصاری، کدو، ہنزالہ کاوکھاپ، لوہردگا
- انعام الانصاری، پکوریو، چنہو، رانچی
- شہباز، پکوریو، چنہو، رانچی
جانکاری کے مطابق سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ان تمام مشتبہ افراد کو آدھی رات کو جج کی رہائش گاہ میں پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: