ETV Bharat / bharat

جامعہ کے وائس چانسلر آر ایس ایس کے نظریے سے متاثر: ایس ڈی پی آئی

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے نومقرر شیخ الجامعہ پروفیسر مظہرآصف کی تقرری پرسوال اٹھنے لگے ہیں۔ دعویٰ ہے کہ وہ آرایس ایس نظریے کے حامل ہیں۔

جامعہ کے وائس چانسلر آر ایس ایس کے نظریے سے متاثر: ایس ڈی پی آئی
جامعہ کے وائس چانسلر آر ایس ایس کے نظریے سے متاثر: ایس ڈی پی آئی (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 28, 2024, 8:43 AM IST

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے نئے وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سولہویں شیخ الجامعہ کی حیثیت سےعہدہ سنبھال لیاہے اس کے ساتھ ہے ان کے تقرری پر سوالات بھی اٹھنے لگے ہیں۔نئے تقرر شیخ الجامعہ پروفیسر مظہر آصف کو آر ایس ایس کے نظریے سے متاثر بتایا جا رہا ہے۔اس معاملے کو لے کر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے آواز بلند کی ہے۔

اس معاملے پر ای ٹی وی بھارت نےسوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے دہلی صدر ڈاکٹر آئی اے خان سے خاص بات چیت کی۔ ایس ڈی پی آئی کے ریاستی صدر آئی اے خان نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں نئے وائس چانسلر کی تقرری پر انہوں نے کہا کہ اداروں پر ایک خاص نظریہ کے لوگ قبضہ کر رہے ہیں، اے بی بی پی کے ایک سابق کارکن کو جامعہ کا وی سی بنایا گیا ہے، جو یونیورسٹی میں ایک خاص نظریے کو آگے بڑھائے گا۔
انھوں نے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ عظیم دانش گاہ ہے جہاں ہر طبقے کے طلبا تعلیم حاصل کر رہے ہیں، لیکن ایک خاص نظریات کے حامل شخص کو شیخ الجامعہ بنانا سمجھ سے بالا تر ہے۔
ڈاکٹر خان نے کہا کہ پروفیسر مظہر آصف وہ شخص ہیں جنہوں نے 2019 میں سی اے اے اور این پی ار کی حمایت کرنے والوں میں ان کا بھی نام شامل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بی جے پی آر ایس ایس کے نظریات کے حامل شخص کوعظیم دانش گاہ کا وی سی بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: پروفیسر مظہر آصف نے جامعہ کے 16ویں وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا
آپ کو بتادیں کہ پروفیسر مظہر امام کی تقرری پر جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بھی اندرونی طورپر آواز اٹھ رہی ہے، حالانکہ ابھی کھل کر سامنے بولنے کو تیار نہیں ہیں۔آنے والے دنوں میں یہ معاملہ مزید طول پکڑنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ چوبیس اکتوبر دوہزار چوبیس کو صدرجمہوریہ ہند نے پروفیسر مظہر آصف کو جامعہ کا وائس چانسلر مقرر کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.