ETV Bharat / bharat

ہاتھرس حادثے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئے: جماعت اسلامی ہند - Jamaat e Islami on Hathras Stampede - JAMAAT E ISLAMI ON HATHRAS STAMPEDE

جماعت اسلامی ہند نے ہاتھرس بھگڈر حادثہ کی غیرجانبدارانہ جانچ کرتے ہوئے قصورواروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہاتھرس حادثے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئے: جماعت اسلامی ہند
ہاتھرس حادثے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئے: جماعت اسلامی ہند (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 5, 2024, 7:33 AM IST

نئی دہلی: اترپردیش کے ہاتھرس میں بھولے بابا کے ستسنگ میں پیش آنے والی بھگدڑ میں تقریبا 120 لوگ ہلاک ہو گئے اور سینکڑوں زخمی ہیں۔ جماعت اسلامی ہند نے اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پورے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی ہند پروفیسر سلیم انجینئر نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ، یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے ۔ اس تباہ کن حادثے کی وجہ سے جان گنوانے والوں میں اکثریت خواتین کی ہے۔ اس دل دہلا دینے والے سانحہ پر ہم اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے رشثہ داروں کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ حکومت اس سانحے کی فوری غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے تاکہ اس کی بنیادی وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے اور یہ معلوم ہو سکے کہ کیا اس طرح کے واقعہ کو روکنے کے لئے موقع پر احتیاطی تدابیر اور حفاظتی پروٹوکول کی مناسب طریقے پر تعمیل کی گئی تھی یا نہیں ‘‘۔

سلیم انجیبئر نے مزید کہا کہ ’’ یہ واقعہ ضلعی انتظامیہ کی ناکامی کو اجاگر کرتا ہے کہ وہ ’ستسنگ‘ میں جمع ہونے والے اتنے بڑے ہجوم کا صحیح اندازہ نہیں لگا سکی اور نہ ہی ہنگامی حالات پیدا ہونے کی صورت میں مضبوط پیشگی منصوبہ بندی کرسکی ۔ انتظامیہ کی اس چوک کی وجہ سے تباہی میں شدت پیدا ہوئی۔ اگر انتظامیہ پہلے سے محتاط رہتی تو اتنے بڑے سانحہ اور اس سے ہونے والی تباہی کو روکا جاسکتا تھا‘‘۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹھوس اقدامات کرے تاکہ مستقبل میں دوبارہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ مذہبی اجتماعات اور عوامی تقریبات میں حفاظتی امور کو ترجیحی بنیاد پرانجام دے اور اس قسم کے حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے مضبوط لائحہ عمل تیار کرے۔ تاکہ مستقبل میں اس قسم کے حادثات سے بچا جاسکے ۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.