ETV Bharat / bharat

ملک میں نفرت انگیز بیانات اور بلڈوزر کے ذریعہ ظلم کے واقعات پر سخت کاروائی کی جائے: جماعت اسلامی ہند - Jamaat e Islami Hind - JAMAAT E ISLAMI HIND

جماعت اسلامی ہند کے ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں نائب صدر پروفیسر سلیم انجینئر اور قومی سکریٹری شفیع مدنی نے ملک میں نفرت انگیز جرائم اور بلڈوزر کے ذریعہ ظلم کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔

ملک میں نفرت انگیز بیانات اور بلڈوزر کے ذریعہ ظلم کے واقعات پر سخت کاروائی کی جائے: جماعت اسلامی ہند
ملک میں نفرت انگیز بیانات اور بلڈوزر کے ذریعہ ظلم کے واقعات پر سخت کاروائی کی جائے: جماعت اسلامی ہند (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2024, 7:33 AM IST

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہندنے نفرت انگیز بیانات اور بلڈوزر کے ذریعے ظلم کے واقعات پر سخت کاروائی کرنے کامطالبہ کیا ہے۔ پریس کانفرنس میں پروفیسر سلیم انجینئر نائب امیر جماعت اسلامی ہند اور شفیع مدنی مرکزی سکریٹری نے نفرت انگیز جرائم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ملک میں نفرت انگیز جرائم میں خاصہ اضافہ ہوا ہے۔ کچھ طاقتیں مسلمانوں کو جان بوجھ کر نشانہ بناتی ہیں تاکہ وہ مشتعل ہوں اور ملک میں بدامنی پھیلے۔ افسوس کی بات ہے کہ سماج دشمن عناصر بلا خوف و خطر جرائم انجام دے رہے ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہیں پولیس اور سیاسی سرپرستوں کی حمایت اور تحفظ حاصل ہے، لہٰذا انہیں نہ عدالت سے سزا کا خوف ہے اور نہ ہی گرفتاری کا۔

ملک میں نفرت انگیز بیانات اور بلڈوزر کے ذریعہ ظلم کے واقعات پر سخت کاروائی کی جائے: جماعت اسلامی ہند (ETV Bharat)

انہوں نے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہئے کہ وہ ایسے سماج دشمن عناصر کے خلاف فوری کارروائی کریں اور گنہگاروں کو سزا دلوائیں‘‘۔ ملزمین کی املاک کو بلڈوزر کے ذریعے تباہ کرنے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ یہ ایک غیر قانونی عمل ہے جس کا رجحان ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ عجیب بات ہے کہ جائیدادیں یا مکانات کی مسماری کا نشانہ زیادہ تر مذہبی اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کو ہی بنایا جاتا ہے اور بڑی چالاکی کے ساتھ اس غیر جمہوری، آمرانہ اور غیرانسانی طریقے کو ’’ بلڈوزر انصاف‘‘ کا نام دے دیا گیا ہے۔ شکر ہے کہ اس غیر قانونی مسماری کے خلاف ایک عرضی پر جسٹس بی آر گوائی اور کے وی وشوا ناتھن کی سپریم کورٹ بنچ کا قابل ستائش ریمارکس آیا اور اس غیر قانونی انہدام پر روک لگانے کی طرف پیش رفت ہوئی۔

سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ ’’ ملکیتیں صرف اس لیے منہدم نہیں کی جا سکتیں کہ ان کا تعلق کسی ایسے شخص سے ہے جس پر جرم کا الزام ہے‘‘۔ ہم امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ اس معاملے پر پورے ملک میں رہنما خطوط جاری کرے گا اور تمام متعلقہ حکام سپریم کورٹ کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں گے‘‘۔ نفرت انگیز تقاریر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ مہاراشٹر میں ایک مذہبی رہنما نے پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف قابل اعتراض بیان دیا اور حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک سیاسی رہنما نے بھی اشتعال انگیز باتیں کہی۔ اس طرح کے بیانات تشدد اور فرقہ وارانہ فسادات کا ماحول پیدا کرنے کی غرض سے دیئے جاتے ہیں جو ملک کے امن و امان کو خراب اور مسلمانوں کو جذباتی ٹھیس پہنچانے کا باعث بن رہے ہیں ، لہٰذا کورٹ کو چاہئے کہ وہ ان کے خلاف از خود نوٹس لے اور عدالت کے حکم پر سب کو عمل درآمد کرنے کا پابند کرے‘‘۔

مرکزی سکریٹری شفیع مدنی نے آسام کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ فارنر ٹربیونل‘ کی جانب سے 28 بنگالی زبان بولنے والے مسلمانوں کو غیر ملکی قرار دیئے جانے کے بعد ٹرانزٹ کیمپوں میں بھیج دیا گیا۔ یہ ان کے بنیادی حقوق کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ جن لوگوں کو غیر ملکی قرار دیا گیا ہے وہ اپنے خلاف چل رہے مقدمے تک سے واقف نہیں تھے۔ ٹربیونل کا یہ فیصلہ مسلم کمیونٹی بالخصوص ’ میاں بنگالی مسلمانوں ‘ کو غیر مناسب طریقے پر نشانہ بنانے کی شہادت دے رہا ہے۔ ’ ٓآسام این آر سی‘ کے ریکارڈ میں غیر ملکی قرار دیئے گئے لوگوں میں تقریبا دو تہائی ہندو اور ایک تہائی مسلمان ہیں۔ مگر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ صرف مسلمانوں کو ہی خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: آسام میں ڈیٹنشن سینٹرز میں قید مظلومین کو فوری رہا کیا جائے: جماعت اسلامی ہند - Release of 28 Assamese Muslims

یہ انتہائی غیر انسانی رویہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ جماعت، ان تمام گرفتار شدگان کی فوری رہائی اور ’’ فارنر ٹریبونل‘‘ کے فیصلے پر روک لگانے کا مطالبہ کرتی ہے۔ جماعت ’ این آر سی ‘ کے غلط استعمال کی وجہ سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے اور ان کی ہر طرح کی قانونی اوراخلاقی مدد کے لیے تیار ہے۔ ہمیں سول سوسائٹی اور میڈیا سے پوری توقع ہے کہ وہ اس حساس مسئلے کے بارے میں عوام میں آگاہی لانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صورت حال کا فوری جائزہ لے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ کسی بھی شخص کو بلا جواز گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ تمام شہریوں کے وقار اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.