ETV Bharat / bharat

جین منی آچاریہ ودیا ساگر مہاراج کا انتقال، وزیر اعظم مودی کی تعزیت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 18, 2024, 2:11 PM IST

جین مذہب کے منی آچاریہ ودیا ساگر کا انتقال ہو گیا۔ انہوں نے جین مذہب کی رسم کے مطابق سمادھی لیتے ہوئے گذشتہ دو دنوں سے کھانا پینا چھوڑ رکھا تھا۔ وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

راج نندگاؤں: جین مذہب کے مشہور منی آچاریہ ودیا ساگر مہامونیراج کا چھتیس گڑھ کے راج ناندگاؤں ضلع میں واقع ڈونگر گڑھ میں انتقال ہوگیا۔ اس خبر سے پوری جین برادری میں سوگ کی لہر ہے۔ دگمبر جین پیروکاروں میں بھگوان کے طور پر پوجے جانے والے ودیا ساگر نے اتوار کی صبح تقریباً 2.30 بجے ڈونگر گڑھ کے چندراگیری تیرتھ علاقے میں آخری سانس لی۔ ان کی عمر 77 برس تھی۔ کچھ دنوں سے طبیعت ناساز رہنے کے باوجود انہوں نے سادھنا کا سلسلہ منقطع نہیں کیا اور سمادھی کی غرض سے پچھلے دو دنوں سے کھانا اور پانی ترک کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ جین مذہب میں ایک رسم کے مطابق کھانا پینا چھوڑ کر جان دینے کی متنازع روایت رائج ہے جسے سنتھارا کہا جا تا ہے۔

چندر گیری تیرتھ کشیترہ کے منتظمین کے مطابق آچاریہ کی آخری رسومات ڈونگر گڑھ میں ادا کی جائیں گی۔ سمادھی کے وقت ان کے ساتھ جین بابا یوگ ساگر، سمتاساگر، پرساد ساگر سنگھا کے ساتھ موجود تھے۔ آچاریہ کی طرف سے شروع کیے گئے ہزاروں برہمچاری بھیا اور دیدیاں بھی چندر گیری میں موجود ہیں۔

  • پی ایم مودی کی تعزیت

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ آچاریہ ودیا ساگر کا انتقال ملک کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، لوگوں میں روحانی بیداری کے لیے ان کی گرانقدر کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مودی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ آچاریہ 108 ودیا ساگر کا انتقال ملک کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ لوگوں میں روحانی بیداری کے لیے ان کی گراں قدر کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ زندگی بھر وہ غریبی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں صحت اور تعلیم کے فروغ میں مصروف رہے۔ میری یہ خوش قسمتی ہے کہ مجھے مسلسل اس کا آشیرواد ملتا رہا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ سال چھتیس گڑھ کے چندراگیری جین مندر میں ان کے ساتھ ان کی ملاقات ان کے لیے ناقابل فراموش رہے گی۔ تب آچاریہ سے بھرپور پیار اور آشیرواد ملا تھا۔ معاشرے میں ان کی بے مثال شراکت ملک کی ہر نسل کو متاثر کرتی رہے گی۔

  • چھتیس گڑھ حکومت کا سوگ کا اعلان

چھتیس گڑھ حکومت نے معروف جین منی آچاریہ ودیا ساگر کے انتقال پر آج آدھے دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ریاستی سوگ کے دوران تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور سرکاری سطح پر کوئی تفریحی یا ثقافتی پروگرام نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ معروف جین منی آچاریہ ودیا ساگر کل رات چھتیس گڑھ کے راج نندگاؤں ضلع کے ڈوگر گڑھ کے چاندگیری میں انتقال کرگئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.