ETV Bharat / bharat

بے ضابطگی کے کچھ واقعات صحیح طریقے سے پاس ہونے والے لاکھوں طلباء کو متاثر نہیں کرسکتے: وزیرتعلیم - NEET UGC NET Issues

پری میڈیکل امتحان کے بعد یوجی سی نیٹ امتحان میں بے قاعدگیوں کے بعد وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اس دوران دھرمندر پردھان نے کہا کہ حکومت طلبہ کے مفادات کے تحفظ کے لیے پابند ہے اور امتحان میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اس لیے این ٹی اے کے کام کاج کو دیکھنے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا پینل تشکیل دیا جائے گا۔

Dharmendra Pradhan
وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 20, 2024, 10:33 PM IST

Updated : Jun 20, 2024, 10:38 PM IST

نئی دہلی: میڈیکل میں داخلے کے لیے NEET-UG امتحان کے بعد، مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے جمعرات کی شام UGC-NET امتحان میں بے ضابطگیوں کے تنازعہ پر ایک پریس کانفرنس کی۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ پیپر لیک میں ملوث تمام مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ حکومت اس معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کر رہی ہے تاکہ کارروائی کی جائے۔

وزیر تعلیم نے یہ بھی کہا کہ وہ سب طلبا کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ حکومت طلبہ کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور ہم امتحان میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

اپوزیشن کی طرف سے پری میڈیکل داخلہ امتحان NEET کے دوبارہ انعقاد کے مطالبے پر وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا کہ بدعنوانی کے چند واقعات سے ان لاکھوں طلباء کو متاثر نہیں ہوسکتے جنہوں نے صحیح طریقے سے امتحان پاس کیا ہے۔

انہوں نے امتحان کرانے والی ایجنسی این ٹی اے کے کام کاج کو دیکھنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی پینل بنانے کا بھی اعلان کیا۔ وزیر تعلیم نے اپوزیشن جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر سیاست نہ کریں۔

اس کے علاوہ جونیئر ریسرچ فیلوز، اسسٹنٹ پروفیسرز اور پی ایچ ڈی اسکالرس کے انتخاب کے لیے UGC-NET امتحان کی منسوخی کے بارے میں دھرمندر پردھان نے کہا کہ امتحان کا پیپر ڈارک نیٹ پر چلا گیا تھا۔ جب یہ واضح ہو گیا کہ ڈارک نیٹ پر دستیاب پیپر UGC-NET کے اصل سوالیہ پیپر سے مماثل ہے، تو ہم نے امتحان منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ NEET کا امتحان 5 مئی کو 4,750 مراکز میں منعقد ہوا تھا اور اس میں تقریباً 24 لاکھ امیدواروں نے شرکت کی تھی۔ نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا گیا تھا۔ جبکہ یوجی سی نیٹ کا امتحان 18 جون کو منعقد ہوا تھا اور 19 جون کو اسے منسوخ کردیا گیا۔

پری میڈیکل امتحان میں تقریباً 67 طلباء نے ٹوٹل 720 نمبر حاصل کرکے این ٹی اے کی تاریخ میں تاریخ رقم کردی، جس میں ہریانہ کے فرید آباد کے ایک ہی سینٹر سے چھ طالب علموں نے فہرست میں جگہ بنائی، جس کی وجہ سے بے ضابطگیوں کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

پیپر لیک معاملے کے خلاف وزیر تعلیم کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج، استعفیٰ کا مطالبہ

وزیراعظم نے یوکرین جنگ کو روکوا دیا لیکن پیپر لیک کو نہیں روکوا سکے: راہل گاندھی کا مودی پر طنز

Last Updated : Jun 20, 2024, 10:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.