نئی دہلی: مرکزی حکومت نے بدھ کو سی آئی ایس ایف اور بی ایس ایف کے نئے سربراہوں کی تقرری کا اعلان کیا۔ اس میں آئی پی ایس راجویندر سنگھ بھٹی کو سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کا ڈی جی مقرر کیا گیا ہے۔ وہیں آئی پی ایس دلجیت سنگھ چودھری کو بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا سربراہ بنایا گیا ہے۔
نئی تقرری کے مطابق 1990 بیچ کے بہار کیڈر کے آئی پی ایس افسر راجویندر سنگھ بھٹی 30 ستمبر 2025 تک سی آئی ایس ایف کے ڈی جی کے عہدے پر فائز رہیں گے۔ ساتھ ہی، 1990 بیچ کے اتر پردیش کیڈر کے آئی پی ایس دلجیت سنگھ چودھری کو بی ایس ایف کا ڈائریکٹر جنرل بنایا گیا ہے۔ چودھری اس وقت ایس ایس بی کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ وہ ریٹائر ہونے سے قبل 30 نومبر 2025 تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔
Centre appoints Rajwinder Singh Bhatti, IPS (BH:90) to the post of Director General, Central Industrial Security Force (CISF) for a tenure up to the date of his superannuation on September 30, 2025; and Daljit Singh Chauhary, IPS (UP:90) presently working as Director General,… pic.twitter.com/CwXFH4MpRX
— ANI (@ANI) August 28, 2024
پٹرولیم کمپنی IOC اور HPCL کے عبوری چیئرمین کی تقرری
دوسری طرف، حکومت نے بدھ کو خود انڈین آئل کارپوریشن (IOC) اور ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (HPCL) کے عبوری چیئرمینز کی تقرر کی۔ اس سلسلے میں وزارت پٹرولیم نے حکم نامے میں کہا کہ آئی او سی کے ڈائریکٹر (مارکیٹنگ) ستیش کمار ودوگوری کو یکم ستمبر سے تین ماہ کے لیے کمپنی کا عبوری چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ ودوگوری نے شریکانت مادھو ویدیا کی جگہ لی ہے۔ جب کہ ویدیا کی میعاد اگست کے آخر تک ختم ہو رہی ہے۔
ایک اور حکم میں، وزارت نے ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کے ڈائریکٹر (فنانس) رجنیش نارنگ کو تین ماہ کے لیے کمپنی کا چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) مقرر کیا ہے۔ ان کی مدت ملازمت یکم ستمبر سے شروع ہوگی۔ نارنگ پشپ کمار جوشی کی جگہ لیں گے، جو 31 اگست کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔