ETV Bharat / bharat

سات ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں انڈیا بلاک 10 نشستوں پر کامیاب، بی جے پی دو حلقوں تک سمٹ گئی - INDIA Bloc Wins 10 Seats - INDIA BLOC WINS 10 SEATS

کانگریس نے ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں دو دو سیٹیں جیتی ہیں، جبکہ ٹی ایم سی نے مغربی بنگال میں چار اور پنجاب میں عام آدمی پارٹی نے ایک سیٹ جیتی ہے۔ اس جیت کو اپوزیشن اتحاد انڈیا کےلئے بڑی کامیابی مانا جارہا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 13, 2024, 8:23 PM IST

حیدرآباد : ملک کی 7 ریاستوں میں گزشتہ 10 جولائی کو 13 اسمبلی سیٹوں کے لیے ضمنی انتخاب ہوئے تھے۔ آج 13 جولائی کو انتخابی نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ انتخابی نتائج بی جے پی کےلئے زوردار جھٹکے سے کم نہیں ہے۔ وہیں انڈیا بلاک کے حوصلے بلند ہیں۔ 13 اسمبلی سیٹوں میں سے انڈیا اتحاد نے 10 پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بی جے پی نے صرف دو نشستوں پر ہی جیتسکی۔ اس کے علاوہ ایک نشست پر آزاد امیدوار نے قبضہ کرلیا۔ اگر پارٹی سطح پر نتائج کو دیکھیں تو کانگریس و ترنمول کانگریس کو 4-4، بی جے پی کو 2 اور عام آدمی پارٹی و ڈی ایم کے کو ایک ایک سیٹ پر کامیابی ملی ہے۔ ایک اسمبلی سیٹ پر آزاد امیدوار نے قبضہ جمایا ہے۔

کانگریس نے ہماچل پردیش کی دیہرا اور نالہ گڑھ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی لیکن ہمیر پور پر بی جے پی کامیاب رہی۔ کانگریس نے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو کی اہلیہ کملیش ٹھاکر کو ڈیرہ میں میدان میں اتارا تھا، جہاں انہوں نے بی جے پی کے ہوشیار سنگھ کے خلاف 9,399 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ نالہ گڑھ حلقہ میں کانگریس کے ہردیپ سنگھ باوا نے بی جے پی کے کے ایل ٹھاکر کو 8,990 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ تاہم، حمیر پور سیٹ بی جے پی کے پاس چلی گئی جب اس کے لیڈر آشیش شرما نے اپنے قریبی حریف کانگریس لیڈر پشپندر ورما کو 1,571 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔

ہوشیار سنگھ، آشیش شرما، اور کے ایل ٹھاکر، جو اس وقت آزاد ایم ایل اے تھے، چھ کانگریس باغیوں کے ساتھ، 27 فروری کو ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات میں بی جے پی امیدوار کے حق میں ووٹ دینے کے بعد تین اسمبلی سیٹیں خالی ہوئیں۔ انہوں نے 23 مارچ کو بی جے پی میں شمولیت اختیار کی اور ہماچل پردیش ہائی کورٹ میں درخواست کی کہ اسپیکر کو ان کے استعفے قبول کرنے کی ہدایت دی جائے۔

وہیں اتراکھنڈ میں، جہاں دو سیٹوں پر مقابلہ ہوا، بدری ناتھ سے کانگریس کے لکھپت سنگھ بٹولا نے جیت حاصل کی، انہوں نے بی جے پی کے راجندر سنگھ بھنڈاری کو 5,224 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ منگلور سیٹ سے قاضی محمد نظام الدین کامیاب رہے انہوں نے بی جے پی کے کرتار سنگھ بھڈانہ کو 422 ووٹوں سے شکست دی۔ بدری ناتھ سیٹ پر تین بار کانگریس کے ایم ایل اے راجندر سنگھ کے استعفیٰ دینے اور مارچ میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے کے بعد انتخابات ہوئے تھے۔ منگلور میں اکتوبر 2023 میں بی ایس پی ایم ایل اے کریم انصاری کی موت کے بعد یہاں ضمنی انتخاب ہوئے۔

انڈیا بلاک کی اتحادی عام آدمی پارٹی نے پنجاب کے جالندھر ویسٹ سے مہندر بھگت کو میدان میں اتارا، جنہوں نے یہ سیٹ جیت کر اپنے قریبی حریف بی جے پی امیدوار شیتل انگورل کو 37,325 سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے شکست دیدی۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت میں ترنمول کانگریس نے چار اسمبلی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ ٹی ایم سی کے امیدوار کرشنا کلیانی نے رائے گنج سے، مکت منی ادھیکاری نے راناگھاٹ دکشن سے، مدھوپرنا ٹھاکر نے بگڈا سے اور سپتی پانڈے نے مانی کتلہ سے کامیابی حاصل کی۔ ان چاروں اسمبلی سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات 10 جولائی کو ہوئے تھے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے مدھیہ پردیش کی امرواڑہ سیٹ پر کامیابی حاصل کی، جہاں اس کے امیدوار کملیش پرتاپ شاہ نے کانگریس پارٹی کے دھیرن شاہ کو 3,027 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ وہیں بہار کی روپولی سیٹ پر آزاد امیدوار شنکر سنگھ نے جنتا دل (یونائیٹڈ) کے امیدوار کالادھر منڈل کو 8,246 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔

ڈی ایم کے، نے تمل ناڈو میں وکراونڈی اسمبلی حلقہ پر قبضہ برقرار رکھا۔ ڈی ایم کے امیدوار اینیور سیوا نے پی ایم کے، کے امیدوار انبومانی سی کو 67,00 سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.