ETV Bharat / bharat

وزیراعظم مودی محض ایک مکھوٹہ ہیں، ای وی ایم کے بغیر انتخابات نہیں جیت سکتے: راہل گاندھی

INDIA Bloc Rally In Mumbai ریاست مہاراشٹر کے دار الحکومت ممبئی میں اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد انڈیا بلاک کی گذشتہ روز ریلی کے دوران راہل گاندھی سمیت دیگر رہنماوں نے ای وی ایم اور دیگر امور پر مودی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

INDIA Bloc Rally In Mumbai
INDIA Bloc Rally In Mumbai
author img

By ANI

Published : Mar 18, 2024, 6:47 AM IST

Updated : Mar 18, 2024, 9:15 AM IST

ممبئی: کانگریس کے سینیئر رہنماء اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں محض ایک اداکار قرار دیا اور کہاکہ جس طرح کہانی قصوں میں ایک بادشاہ کی روح کی جاندار میں ہوتی اسی طرح وزیراعظم کی روح ۔ای ڈی، سی بی آئی جیسے سرکاری اداروں میں ہوتی ہے۔ اور خصوصی طور پر اے وی ایم میں ہوتی ہے، مودی ای وی ایم کے بغیر انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتے ہیں۔

راہل گاندھی نے اپنی بھارت جوڑو نیائے یاترا کا اختتام کرتے ہوئے شیواجی پارک میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ یہ انڈیا بلاک کے لیے طاقت کا مظاہرہ تھا

مذکورہ جلسہ میں شرکت کرنے والوں میں تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن اور دیگر اعلیٰ اپوزیشن لیڈران شامل رہے، جیسے شیو سینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے، این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار، آر جے ڈی لیڈر اور بہار کے سابق نائب صدر تیجسوی یادو اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو،عام آدمی پارٹی کے رہنما سوربھ بھردواج، نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ، سی پی آئی کے جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ، جھارکھنڈ کے وزیر اعلی چمپائی سورین، اور سابق وزیر اعلی ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ جلسہ عام الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے انتخابی شیڈول کا اعلان کرنے کے ایک دن بعد ہوا ہے۔ آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے ووٹنگ 19 اپریل سے یکم جون تک سات مرحلوں میں ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔ شیواجی پارک میں انڈیا بلاک کی بڑی ریلی سے پہلے کانگریس لیڈر راہل گاندھی ممبئی کے منی بھون سے اگست کرانتی میدان تک 'نیائے سنکلپ پدیاترا' نکالی۔ وہ اگست کرانتی میدان کے قریب تیج پال ہال میں بھی گئے اور خطاب کیا۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ راہل گاندھی نے لوک سبھا انتخابات کا بگل بجانے کےلیے شیواجی پارک میں انڈیا اتحاد کی ریلی سے خطاب کیا۔ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا بھی اس میٹنگ کے ذریعے اپنے اختتام کو پہنچی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ہمیں بھارت جوڑو نیائے یاترا کرنی پڑی کیونکہ ملک میں مواصلاتی نظام ملک کے لوگوں کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ آپ کو میڈیا میں بے روزگاری، تشدد، نفرت جیسے مسائل نظر نہیں آتے۔ اس لیے ہمیں یہ سفر کرنا پڑا۔ کیونکہ کوئی متبادل نہیں تھا۔ ملک کو اس کی توجہ دلانے کے لیے ہم سب کو 4 ہزار کلومیٹر پیدل چلنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر بھی ان کا کنٹرول ہے۔ اس وقت راہل گاندھی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکی کمپنیوں پر دباؤ ہے۔

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم ایک سیاسی پارٹی کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ یہ سچ نہیں ہے. ہم کسی سیاسی جماعت سے نہیں لڑ رہے ہیں۔ ہندوستان کے نوجوانوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ہم سب نریندر مودی یا بی جے پی کے خلاف نہیں لڑ رہے ہیں۔ ہم ایک طاقت کے خلاف لڑ رہے ہیں۔شیوسینا اور این سی پی کے لوگ اس طرح نہیں گئے۔ جن قوتوں کا میں ذکر کر رہا ہوں، وہ ان لوگوں کو گلے سے پکڑ کر بی جے پی کے ساتھ لے گئی ہیں۔

راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ یہ تمام لوگ خوف سے بی جے پی کے ساتھ گئے ہیں۔ 56 انچ کا سینہ نہیں بلکہ کھوکھلا سینہ ہے۔ اس بار میں نے سوچا کہ اگر ہندوستان ایک نیا ویژن دینا چاہتا ہے تو یاترا کا اختتام دھاراوی میں ہونا چاہیے۔ راہل گاندھی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دھاراوی میں چھوٹی چھوٹی انڈسٹریز ہے جو غریب چلا رہا ہے اور چائنا کا مقابلہ کر رہا ہے، آج اسی طاقت سے اس دھاراوی کے لوگوں کو گھروں سے باہر پھینکا جا رہا ہے۔ ملک میں 22 لوگ ایسے ہیں جن کے پاس ملک کے 170 کروڑ لوگوں کی دولت ہے۔ راہل گاندھی نے آخر میں یہی کہا کہ یہ الیکشن صرف الیکشن نہیں ہے بلکہ اس میں یہ طے کرنا ہے کہ ملک سیکولر کردار اور آئین سے چلے گا یا جمہوری نظام ختم کر کے آمرانہ نظام لایا جائے گا۔

این سی پی کے قومی صدر شرد چندر پوار نےمودی حکومت پر سخت حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ جس نے ملک سے طرح طرح کے وعدے کیے لیکن حقیقت میں کچھ نہیں کیا۔ ہم سب کو ان کے خلاف متحد ہو کر ملک کے حالات بدلنے چاہئیں۔ ملک میں مودی کی گارنٹی نہیں چلے گی۔شرد پوار نے کہا کہ جس طرح ممبئی سے ہی مہاتما گاندھی نے "چلے جاؤ چلے جاؤ" کہہ کر انگریزوں کو بھگا دیا تھا۔ اب بی جے پی کو چلے جاو کہنے کا وقت آگیا ہے۔

بہار کے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے کہا مودی جی جھوٹ کے ڈیلر ہیں، تھوک فروش ہیں۔ مودی جی جھوٹ کی فیکٹری ہیں۔ ہم سچ کا سامنا کرنے والے لوگ ہیں۔ ہم ان سے نہیں ڈریں گے۔ ہمارا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے محبت کی دکان کھولی ہے۔ انہیں دکان بند نہ ہونے دیں۔ بی جے پی والوں نے ملک میں نفرت پھیلائی ہے۔ اس لیے ہم لوگوں کے درمیان رہنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا کہ ملک میں ہر کوئی چاہے وہ ہندو ہو، مسلمان ہو یا سکھ، ہندوستانی ہے۔ بھارت اتحاد کی حکومت بننے کے بعد ای وی ایم مشینوں کے ذریعے ووٹنگ روک دی جائے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے بڑا اعلان کیا ہے کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر آزاد ہوگا۔ ہمارے سامنے بہت سے چیلنجز ہیں، ہمیں ان کا مقابلہ کرنا ہے۔ ٹھاکرے گروپ کے پارٹی لیڈر ادھو ٹھاکرے نے شیواجی پارک میں بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ آئین کو بدلنے کے لیے، ملک کا نام بدلنے کے لیے 400 پار چاہتے ہیں۔ بی جے پی کا نعرہ ہے 'اب کی بار 400 پار، لیکن وہ 400 پار کیوں چاہتے ہیں؟ ادھو ٹھاکرے نے یہ کہہ کر بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے کہ وہ آئین میں تبدیلی، ملک کا نام بدلنے کے لیے '400 پار چاہتے ہیں۔

Last Updated : Mar 18, 2024, 9:15 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.