ETV Bharat / bharat

اس سال ہندوستان کون سا یوم آزادی منا رہا ہے، 77واں یا 78واں؟ - 77th or 78th Independence day

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 15, 2024, 9:04 AM IST

پورا ملک آج یوم آزادی کے رنگوں میں رنگا ہوا ہے۔ لیکن بہت سے لوگ اس الجھن میں ہیں کہ یہ 77 واں یوم آزادی ہے یا 78 واں؟ آئیے اس الجھن کو دور کریں۔

ملک بھر میں جشن آزادی کی دھوم
ملک بھر میں جشن آزادی کی دھوم (ETV Bharat)

حیدرآباد (نیوز ڈیسک): ہندوستان ہر سال 15 اگست کو اپنا یوم آزادی مناتا ہے۔ ہندوستان کو انگریزوں کے ساتھ طویل جنگ اور بے لوث قربانیوں کے بعد آزادی ملی۔ اس لیے آزادی کا یہ دن بہت اہمیت کا حامل ہے اور ہر سال 15 اگست کو بڑی شان و شوکت سے منایا جاتا ہے۔ آج کون سا یوم آزادی منایا جا رہا ہے؟ کچھ لوگ اسے 77واں تو کچھ 78واں یوم آزادی قرار دے رہے ہیں۔ اس لیے یہ سوال معقول ہے کہ یہ 77واں یوم آزادی ہے یا 78واں؟ اگر آپ بھی اس سوال کے جواب کے بارے میں الجھن کے شکار ہیں تو آئیے اسے آسان طریقے سے سمجھتے ہیں۔

15 اگست 1947 کو آزادی ملی

ہندوستان کو 15 اگست 1947 کو آزادی ملی اور اسی دن ملک بھر میں پہلا یوم آزادی بڑی شان و شوکت سے منایا گیا۔ اس کے بعد سے ہر سال ملک کے وزیر اعظم 15 اگست کو دہلی کے لال قلعہ پر ترنگا لہراتے ہیں اور قوم سے خطاب کرتے ہیں۔ یہ روایت آزادی کے بعد سے چلی آ رہی ہے، جب ہر سال 15 اگست 1947 کو پہلا یوم آزادی بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔

77واں یا 78واں یوم آزادی؟

دراصل پہلا یوم آزادی 15 اگست 1947 کو ضرور منایا گیا لیکن آزادی کا ایک سال 15 اگست 1948 کو مکمل ہوا۔ یعنی ایک سال بعد ملک بھر میں دوسرا یوم آزادی منایا گیا۔ اسی طرح اس سال 15 اگست 2024 کو بھارت کو آزاد ہوئے 77 سال ہوچکے ہیں، لیکن ملک 78واں یوم آزادی منا رہا ہے، کیونکہ پہلا یوم آزادی، آزادی کے پہلے دن یعنی 15 اگست 1947 کو منایا گیا تھا۔

اگر اب بھی کنفیوژن ہے تو یوں سمجھیں

دنیا بھر میں سالگرہ پر کیک کاٹنے کی روایت ہے اور عمر کے حساب سے کیک پر موم بتیاں رکھی جاتی ہیں۔ انہیں بجھانے کے بعد ہی کیک کاٹ کر سب کو کھلایا جاتا ہے۔ کیا آپ نے کبھی کیک پر موم بتیوں کی تعداد کو دیکھا ہے؟ فرض کریں کہ ایک بچہ 10 سال کی عمر مکمل کرنے کے بعد اپنی سالگرہ پر سالگرہ کا کیک کاٹتا ہے تو وہ اپنے کیک پر 11 موم بتیاں لگاتا ہے۔ کیونکہ 10 سال کی عمر مکمل کرنے کے بعد وہ 11 ویں سال میں پہنچ گیا ہے۔ بہت سی جگہوں پر سالگرہ کے موقعے پر ایسا کیا جاتا ہے کہ جس سال میں وہ بچہ یا شخص داخل ہو رہا ہے، اسے نہیں بجھایا جاتا۔

اسی طرح پہلی بار 15 اگست 1947 کو یوم آزادی کے طور پر منایا گیا۔ اسی طرح 15 اگست 1948 کو ہمیں آزادی ہوئے ایک سال ہو گیا تھا لیکن ملک بھر میں دوسرا یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ اس سال 15 اگست 2024 کو ہندوستان کو آزادی ہوئے 77 سال ہوچکے ہیں لیکن ملک بھر میں 78 واں یوم آزادی منایا جارہا ہے۔

اس سال یوم آزادی کی تھیم کیا ہے؟

آج بتاریخ 15 اگست 2024 کو ہم 78واں یوم آزادی منا رہے ہیں۔ ملک بھر میں یوم آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس سال یوم آزادی کا تھیم ’’ترقی یافتہ ہندوستان‘‘ رکھا گیا ہے۔ اس تھیم کا مقصد آزادی کے 100 سال مکمل ہونے پر بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی کے موقع پر صدر دروپدی مرمو کا خطاب

لکھنؤ میں مدارس کے 11 ہزار طلبا نے ترنگا ریلی نکالی، ریاستی وزیر نے بتایا 'ترنگا اور ٹوپی کا شاندار سنگم'
تحریک آزادی کی داستان خلافت ہاؤس کے بغیر نامکمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.