ETV Bharat / bharat

نیٹ پیپر لیک معاملہ: سی بی آئی نے رانچی میں ریمس سے ایم بی بی ایس کی طالبہ کو حراست میں لیا - NEET Paper Leak Case

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 19, 2024, 9:14 AM IST

Updated : Jul 19, 2024, 10:15 AM IST

نیٹ پیپر لیک کی تحقیقات کر رہی سی بی آئی نے اب رانچی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ایم بی بی ایس کی سال اول کی طالبہ کو حراست میں لیا ہے۔ رانچی میں ہی طالبہ سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔

نیٹ پیپر لیک معاملہ
نیٹ پیپر لیک معاملہ (Etv Bharat)

رانچی: نیٹ پیپر لیک معاملے کے تار اب رانچی سے بھی جڑ گئے ہیں۔ پیپر لیک معاملے میں سی بی آئی ٹیم نے رانچی کے ریمس سے ایم بی بی ایس سال اول کی ایک طالبہ کو حراست میں لیا ہے۔ سی بی آئی کی ٹیم سوربھی نامی میڈیکل کی طالبہ کو اپنی تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔

پیپر حل کرنے والے گروہ میں شامل ہونے کا شک:

نیٹ پیپر لیک معاملے کی تحقیقات کرنے والی سی بی آئی ٹیم کو یہ اطلاع ملی تھی کہ سوربھی کماری، ریمس، رانچی کی سال اول کی طالبہ، سولور گینگ (پیپر حل کرنے والا گروہ) میں شامل ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد سی بی آئی کی ٹیم نے جمعرات کی دیر رات ریمس ہاسٹل پر چھاپہ مارا۔ ٹیم ریمس کے گرلز ہاسٹل گئی اور ایم بی بی ایس کی سال اول کی طالبہ سوربھی کو اپنے ساتھ لے گئی۔ سی بی آئی رانچی میں ہی طالبہ سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔

سولور گینگ کی رکن:

سی بی آئی ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق حراست میں لی گئی طالبہ جھارکھنڈ کے رام گڑھ ضلع کی رہنے والی ہے۔ سی بی آئی کو اطلاع ملی تھی کہ وہ NEET پیپر لیک معاملے میں پیپر حل کرنے والے گروہ میں شامل تھی۔ پٹنہ میں گرفتاری کے بعد سوربھی کا نام بھی سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طالبہ نے بھی سولور گینگ میں شامل ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

پٹنہ میں چار طلبہ کو گرفتار کیا گیا:

واضح رہے کہ بدھ کو سی بی آئی نے پٹنہ ایمس سے تین طلبہ کو حراست میں لیا تھا، جب کہ چوتھا خود سی بی آئی کے سامنے پیش ہوا تھا۔ سی بی آئی کی ٹیم نے ان سے تقریباً 9 گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی۔ تفتیش کے بعد سب کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں چار روزہ ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان سبھی کا تعلق سولور گینگ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jul 19, 2024, 10:15 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.