ETV Bharat / bharat

منیش سسودیا کو بڑا جھٹکا، سپریم کورٹ کے جج نے سماعت سے خود کو الگ کر لیا - Manish Sisodia Bail Petitions

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 11, 2024, 8:13 PM IST

منیش سسودیا نے اپنی عرضی میں ای ڈی اور سی بی آئی کے ذریعہ درج ایکسائز پالیسی گھوٹالہ کیس میں ضمانت کی عرضی کی دوبارہ سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ کے جج سنجے کمار نے جمعرات کو سسودیا کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت سے خود کو الگ کر لیا ہے۔

منیش سسودیا کو بڑا جھٹکا
منیش سسودیا کو بڑا جھٹکا (Image Source: ANI (File))

نئی دہلی: منیش سسودیا شراب گھوٹالہ کیس میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ ان کی عرضی پر جمعرات کو سپریم کورٹ میں سماعت ہونی تھی۔ لیکن سماعت سے عین قبل سپریم کورٹ کے جج سنجے کمار نے خود کو کیس سے الگ کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کر دی گئی ہے۔ منیش سسودیا نے اپنی عرضی میں ایکسائز پالیسی گھوٹالہ کیس میں ضمانت کی عرضی پر دوبارہ سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اب اس کیس کی فہرست اگلے ہفتے نئی بنچ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ منیش سسودیا نے اپنی عرضی میں ای ڈی اور سی بی آئی کے ذریعہ درج ایکسائز پالیسی گھوٹالے کے مقدمات میں ضمانت کی عرضی پر دوبارہ سماعت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جسٹس سنجیو کھنہ کی سربراہی میں اور جسٹس سنجے کرول اور سنجے کمار پر مشتمل بنچ نے کہا کہ ایک اور بنچ منیش سسودیا کی دو الگ الگ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ جس میں جسٹس سنجے کمار شامل نہیں ہوں گے۔

سسودیا کے وکیل ابھیشیک سنگھوی نے عدالت سے درخواست کی کہ جلد از جلد درخواستوں کی فہرست دی جائے اور کہا کہ وقت ضروری ہے۔ سنگھوی نے کہا کہ دونوں معاملات کی سماعت ابھی شروع نہیں ہوئی ہے۔ سنگھوی کے دلائل سننے کے بعد بنچ نے کیس کی سماعت 15 جولائی کو مقرر کی ہے۔ پچھلے مہینے، سپریم کورٹ نے مبینہ دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ کے سلسلے میں سسودیا کی ضمانت کی درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ انہوں نے دہلی ہائی کورٹ کے 21 مئی کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا، جس نے سی بی آئی اور ای ڈی کے ذریعہ تفتیش کئے گئے مقدمات میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ عام آدمی پارٹی کے رہنما اور سابق نائب وزیر اعلیٰ سسودیا فروری 2023 سے جیل میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.