حیدرآباد: لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ جمعہ 26 اپریل کو صبح 7 بجے شروع ہوگی جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ ووٹر ووٹنگ سلپس اپنے متعلقہ پولنگ بوتھ پر لے جاکر ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس اپنی ووٹنگ سلپ ابھی تک نہیں پہنچی ہے تو کوئی بات نہیں، آپ اس کو آن لائن بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
ووٹنگ سلپ کیا ہے؟
الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے ووٹنگ سلپ جاری کی جاتی ہے۔ جس کے ساتھ ووٹر پولنگ بوتھ پر جاکر ووٹ کاسٹ کرسکتا ہے۔ سلپ میں نام، عمر، جنس، اسمبلی حلقہ، پولنگ بوتھ کا مقام، کمرہ نمبر، پولنگ کی تاریخ اور پولنگ کا وقت جیسی معلومات درج ہوتی ہیں۔
یہاں جانیں آپ اپنے اسمارٹ فون سے ووٹنگ سلپس آن لائن کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟
- پلے اسٹور یا ایپل اسٹور پر جائیں اور 'ووٹر ہیلپ لائن' ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
- 'E-EPIC' آپشن پر کلک کریں-
- پھر اپنا رجسٹرڈ سیل فون نمبر، پاس ورڈ اور OTP لاگ ان کریں۔
- EPIC نمبر ڈالیں، جو ووٹر شناختی کارڈ پر ظاہر ہوتا ہے۔
- فائل کو کھولنے کے لیے ایک بار پھر OTP لگائیں۔
اب یہاں یہ جانیں کہ کس طرح ایک ویب سائٹ کا استعمال کرکے ووٹنگ سلپ کو ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے؟
- "https:\\voters.eci.gov.in\" ویب سائٹ پر جائیں -
- پھر اپنا رجسٹرڈ فون نمبر، پاس ورڈ اور OTP لاگ ان کریں۔
- اگر آپ پہلی بار اس کا استعمال کر رہے ہیں، تو آپ کو رجسٹر کرنے کی ضرورت ہے۔
- پھر آپشن 'ڈاؤن لوڈ E-EPIC' پر کلک کریں۔
- پھر EPIC نمبر درج کریں، جو ووٹر شناختی کارڈ پر ظاہر ہوتا ہے۔
- اس کے مکمل ہونے کے بعد، VIS کے ساتھ E-EPIC ڈاؤن لوڈ ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے لیے ملک بھر میں سات مرحلوں میں پولنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے (102 سیٹوں) کے لیے ووٹنگ جمعہ 19 اپریل کو ہوئی، جب کہ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ووٹر آئی ڈی کارڈ کے بغیر ووٹ کیسے ڈالیں؟