ETV Bharat / bharat

'ہیمنت کرکرے کی موت آر ایس ایس حامی پولیس افسر کی گولی سے ہوئی تھی' کانگریس لیڈر کے بیان پر ہنگامہ - RSS Supporter Killed Hemant Karkare

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 5, 2024, 4:08 PM IST

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوران ممبئی میں ایک کانگریس لیڈر کے بیان پر سیاسی طوفان کھڑا ہوگیا ہے۔ کانگریس رہنما نے کہا کہ 26/11 ممبئی حملوں کے دوران پولیس افسر ہیمنت کرکرے کی موت دہشت گرد قصاب کی گولی سے نہیں بلکہ آر ایس ایس کے حامی پولیس افسر کی گولی سے ہوئی تھی۔ Congress Leader on Hemant Karkare

ہیمنت کرکرکے پر کانگریس لیڈر کے بیان پر ہنگامہ
ہیمنت کرکرکے پر کانگریس لیڈر کے بیان پر ہنگامہ (ای ٹی وی بھارت)

MUMBAI ATTACK 2008: مہاراشٹر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کانگریس کے وجے وڈیٹیوار کے ایک بیان پر ہنگامہ مچ گیا ہے۔ وجے وڈیٹیوار نے دعویٰ کیا کہ ریاست کے سابق اے ٹی ایس سربراہ آئی پی ایس افسر ہیمنت کرکرے کو 2008 کے ممبئی حملوں کے دوران پاکستانی دہشت گردوں نے نہیں مارا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جس گولی نے آئی پی ایس افسر ہیمنت کرکرے کی جان لی وہ قصاب یا دہشت گردوں کی بندوق سے نہیں نکلی بلکہ وہ گولی 'آر ایس ایس کے لیے وقف' ایک پولیس افسر کے ہتھیار سے چلائی گئی تھی۔

کانگریس لیڈر نے دعویٰ کیا کہ ممبئی میں دہشت گردانہ حملے کے دوران ہیمنت کرکرے ایک پولیس افسر کی گولی سے مارے گئے تھے جو 'آر ایس ایس کی فالو کرتا تھا۔ ان کی جان دہشت گرد قصاب کی گولی سے نہیں گئی تھی۔

مہاراشٹر کانگریس لیڈر وجے وڈیٹیوار نے کہا کہ اجول نکم 'غدار' ہیں کیونکہ انہوں نے عدالت کو سچ نہیں بتایا۔ وڈیٹیوار کے مطابق، ہیمنت کرکرے آر ایس ایس کے حامی پولیس افسر کی گولی سے شہید ہوئے تھے، لیکن نکم نے اس سچائی کو چھپایا۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ یہ اتنا بڑا سچ ہے، پھر بھی بی جے پی نے اس غدار کو ٹکٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کس طرح دہشت گرد قصاب کو بریانی کھلائی گئی اور اسے اجول نکم نے بھی قبول کیا۔

کانگریس لیڈر کے اس بیان پر سیاسی ہنگامہ برپا ہے۔ وڈیٹیوار نے کہا کہ انہوں نے یہ بات ایس ایم مشرف کی کتاب کی بنیاد پر کہی ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ مشرف کی کتاب میں صاف لکھا ہے کہ ہیمنت کرکرے کی موت دہشت گردوں کی گولیوں سے نہیں ہوئی۔

کانگریس لیڈر کے بیان پر بی جے پی نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری ونود تاوڑے نے کہا کہ وڈیٹیوار کا یہ بیان ایک خاص برادری کو خوش کرنے کے لیے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھی قصاب کی سچائی کو تسلیم کر لیا ہے۔ اس لیے کانگریس لیڈر کا یہ بیان ان کی پالیسیوں کو بے نقاب کرتا ہے۔ تاوڑے نے کہا کہ اب معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کانگریس کے 'پرنس' کی جیت کے لیے کیوں بے چین ہو رہا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ اجول نکم کو بی جے پی نے ممبئی نارتھ سینٹرل لوک سبھا سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔ ان کے خلاف کانگریس کی ورشا گائیکواڑ امیدوار ہیں۔ نکم نے ایک سرکاری وکیل کی حیثیت سے ممبئی حملہ کیس کا دفاع کیا تھا۔ اس سے وہ بہت مشہور ہو گئے۔ ممبئی حملوں میں شہید ہونے والے ہیمنت کرکرے کو اشوک چکر سے بھی نوازا گیا۔

کانگریس لیڈر کے اس بیان پر اجول نکم نے حیرت کا اظہار کیا۔ نکم نے کہا کہ انہیں یہ بیان سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.