ETV Bharat / bharat

ہاتھرس بھگدڑ: کلیدی ملزم دیو پرکاش مدھوکر دہلی سے گرفتار، آج ہاتھرس عدالت میں پیشی - Hathras Stampede - HATHRAS STAMPEDE

ہاتھرس بھگدڑ کے کلیدی ملزم دیو پرکاش مدھوکر کو دہلی پولیس نے جمعہ کو اتم نگر سے گرفتار کر لیا ہے۔ اس معاملے میں اب تک چھ ملزمین کی گرفتاری عمل میں آ چکی ہے۔

Hathras Stampede
ہاتھرس حادثہ کے کلیدی ملزم دیو پرکاش مدھوکر دہلی سے گرفتار (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 6, 2024, 7:45 AM IST

Updated : Jul 6, 2024, 9:00 AM IST

نئی دہلی: ہاتھرس واقعہ کے کلیدی ملزم دیو پرکاش مدھوکر کو جمعہ کی رات دہلی میں گرفتار کر لیا گیا۔ ہاتھرس حادثے کے بعد مدھوکر فرار ہو گیا تھا۔ اس پر ایک لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا تھا۔ آج دیو پرکاش مدھوکر کو ہاتھرس کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

غور طلب ہے کہ یوپی کی ہاتھرس پولیس دہلی کے نجف گڑھ-اتم نگر کے درمیان ایک اسپتال پہنچی تھی۔ دیو پرکاش نے ان کے سامنے سرنڈر کر دیا۔ ہاتھرس پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہو کہ 2 جولائی کو اتر پردیش کے ہاتھرس میں سورج پال عرف بھولے بابا کے ستسنگ میں بھگدڑ مچ گئی تھی اس میں 121 لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔ اس بھگدڑ کے بعد حادثے کے کلیدی ملزم دیو پرکاش مدھوکر کی تلاش کی جا رہی تھی۔

  • وکیل اے پی سنگھ نے کہا ہم نے سرنڈر کرایا

سپریم کورٹ میں بھولے بابا کی نمائندگی کرنے والے وکیل اے پی سنگھ نے کہا ہے کہ دیو پرکاش مدھوکر نے ایس آئی ٹی اور ایس ٹی ایف کے سامنے خودسپردگی کر دی ہے۔ میں نے وعدہ کیا تھا کہ ہم کسی پیشگی ضمانت کا استعمال نہیں کریں گے۔ کوئی درخواست نہیں دیں گے اور نہ کسی عدالت میں جائیں گے، کیونکہ ہم نے کیا کیا ہے؟ ہمارا جرم کیا ہے؟ ہم نے آپ سے کہا تھا کہ ہم دیو پرکاش مدھوکر کو سرنڈر کرایں گے، اسے پولیس کے پاس لے جائیں گے، تفتیش میں حصہ لیں گے۔ ہم نے اسے ایس آئی ٹی اور اتر پردیش پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ اب مکمل تحقیقات کی جا سکتی ہے۔ اس کی صحت کا خیال رکھا جائے، وہ دل کا مریض ہے۔ اس کے ساتھ کچھ بھی غلط نہیں ہونا چاہئے۔

  • دیو پرکاش مدھوکر کون ہے؟

مدھوکر سورج پال عرف بھولے بابا کا کلیدی خادم ہے۔ پروچن سنانے والے بھولے بابا کے وکیل اے پی سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ مدھوکر نے اتر پردیش پولیس اور ایس ٹی ایف کے سامنے خودسپردگی کر دی ہے۔ ایڈوکیٹ سنگھ نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ دیو پرکاش مدھوکر دل کے مریض ہیں جو دہلی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔

  • ہاتھرس پولیس کو کیا سرنڈر

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوپی پولیس دہلی کے نجف گڑھ اتم نگر میں واقع ایک اسپتال پہنچی تھی، جہاں دیو پرکاش نے ہاتھرس پولیس کے سامنے خودسپردگی کی۔ بتایا جاتا ہے کہ ہاتھرس پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دیو پرکاش مدھوکر کی ای سی جی رپورٹ نارمل آنے کے بعد وکیل اے پی سنگھ نے یوپی پولیس کو اطلاع دی تھی۔ اس کے بعد ہی یوپی ایس ٹی ایف کی ٹیم نے مدھوکر کو دہلی سے گرفتار کیا۔ اس سے قبل پولیس نے اس معاملے میں 6 لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

  • راہل گاندھی نے ہاتھرس متاثرین سے ملاقات کی

قابل ذکر ہے کہ منگل 2 جولائی کو یوپی کے ہاتھرس میں بھولے بابا کے ستسنگ میں بھگدڑ مچ گئی تھی جس میں 121 لوگوں کی المناک موت ہو گئی۔ اس معاملے کو لے کر سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزامات لگا رہی ہیں۔ اس معاملے میں اپوزیشن رہنما راہل گاندھی نے ہاتھرس حادثے کے متاثرین کے کئی خاندانوں سے ملاقات کی اور یوپی حکومت سے متاثرین کے خاندانوں کو مناسب اور جلد معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

راہل گاندھی نے ہاتھرس بھگدڑ کے متاثرہ خاندانوں سے کی ملاقات، کہا، انتظامیہ کی لاپرواہی، معاوضہ میں اضافہ کرے حکومت

ہاتھرس ستسنگ واقعہ: جوڈیشل انکوائری کمیشن تشکیل، بھولے بابا نے کہا، میرے جانے کے بعد ہوئی بھگدڑ، جانچ کے لیے تیار

ہاتھرس میں ستسنگ کرنے والے بھولے بابا کون ہیں؟ کیوں چھوڑی تھی یوپی پولیس کی نوکری

Last Updated : Jul 6, 2024, 9:00 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.