ETV Bharat / bharat

ڈاسنا کے مہنت یتی رام سوروپانند گری کے خلاف مقدمہ درج، جانیے پورا معاملہ کیا ہے؟ - Hate Speech Case - HATE SPEECH CASE

اتراکھنڈ میں شیو شکتی دھام ڈاسنا غازی آباد کے مہنت یتی رام سوروپانند گری کے خلاف نفرت انگیز تقریر کرنے کے معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دہرادون کے دلان والا تھانے میں معاملہ درج کرنے کے بعد پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مہنت نے دہرادون کے پریس کلب میں منعقد پریس کانفرنس میں نفرت انگیز تقریر کی تھی۔ دہرادون کے ایس ایس پی نے اس معاملے کا نوٹس لیا تھا۔

Hate speech case against Mahant Yati Ramswaroopanand Giri
شیو شکتی دھام ڈاسنا کے مہنت کے خلاف نفرت انگیز تقریر کا مقدمہ درج، جانیے پورا معاملہ کیا ہے؟ (Photo ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2024, 2:09 PM IST

دہرادون (اتراکھنڈ): شیو شکتی دھام ڈاسنا غازی آباد کے مہنت یتی رام سوروپانند گری کے خلاف دلان والا پولیس اسٹیشن میں نفرت انگیز تقریر کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ تقریر مہنت یتی رام سوروپانند گری نے دہرادون کے پریس کلب میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں متنازع اور قابل اعتراض بیان دیا تھا۔

مہنت کے خلاف مقدمہ درج:

جانکاری کے مطابق، ان کی نفرت انگیز تقریر کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا تھا جس کے بعد پولیس نے سپریم کورٹ کی سابقہ ہدایت کے مطابق اس ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کی۔ جانچ میں پتہ چلا کہ یہ ویڈیو شیو شکتی دھام ڈاسنا غازی آباد کے مہنت یتی رام سوروپانند گری کا ہے۔ حال ہی میں وہ پریس کانفرنس کرنے دہرادون کے پریس کلب پہنچے تھے۔ مہنت نے اقلیتی طبقے کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ اس معاملے میں، سب انسپکٹر دیویندر گپتا کی شکایت کی بنیاد پر، پولس نے دلان والا تھانے میں ایک کیس درج کیا ہے اور معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

ایس ایس پی نے کی اپیل:

ایس ایس پی اجے سنگھ نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ایسی کوئی پوسٹ وائرل نہ کریں جو مذہب، ذات پات اور علاقے کی بنیاد پر سماج میں نفرت پھیلانے کا کام کرتی ہو۔ پولیس ایسی پوسٹوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ ایسی صورت حال میں ایسی پوسٹس وائرل کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ویڈیو نوٹس میں اس طرح آیا

دراصل، کچھ دن پہلے مہنت یتی رامسوروپانند گری نے دہرادون پریس کلب میں تقریر کی تھی۔ 10 ستمبر کو کی گئی اس تقریر کا ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگیا۔ اس کے بعد دہرادون ضلع کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اجے سنگھ نے اس ویڈیو کا از خود نوٹس لیا اور جانچ کی۔ مہنت یتی رامسوروپانند گری نے اس تقریر میں اقلیتی طبقے کے خلاف جو زہر افشانی کی وہ یہاں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

نفرت انگیز تقریر کیا ہے؟

انڈین پینل کوڈ میں نفرت انگیز تقریر کی کوئی واضح تعریف موجود نہیں ہے۔ پھر بھی عام طور پر اس سے مراد ایسے الفاظ ہیں جن کا مقصد کسی خاص گروہ یا برادری کے خلاف نفرت کو ہوا دینا ہے۔ یہ گروہ کوئی برادری، مذہب یا ذات ہو سکتا ہے۔ نفرت انگیز تقریر کی وجہ سے تشدد کا امکان ہے۔ حال ہی میں، بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ نے سائبر ہراسمنٹ کے معاملات پر ایک دستورالعمل شائع کیا ہے۔ اس میں نفرت انگیز تقریر کی تعریف ایسی زبان سے کی گئی ہے جو کسی شخص کو اس کی شناخت اور دیگر خصوصیات جیسے جنس، معذوری، مذہب وغیرہ کی بنیاد پر بدنام کرتی ہے، توہین کرتی ہے، دھمکی دیتی ہے یا اسے نشانہ بناتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.