ETV Bharat / bharat

منشیات کے خلاف بولنے والا بی جے پی کارکن ڈرگ کیس میں ہی گرفتار - BJP WORKER ARRESTED IN DRUG CASE - BJP WORKER ARRESTED IN DRUG CASE

ہندو یووا واہنی گجرات ریاست کا سابق صدر منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ گجرات کی سورت سٹی پولیس نے ہندوتوا لیڈر اور بی جے پی سے وابستہ وکاس اہیر اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے۔

گجرات: ہندو وادی، بی جے پی کارکن وکاس اہیر منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار
گجرات: ہندو وادی، بی جے پی کارکن وکاس اہیر منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 23, 2024, 1:07 PM IST

احمد آباد: ہندوتوا لیڈر اور بی جے پی سے وابستہ وکاس اہیر اور اس کے دو ساتھی ایک سنسنی خیز معاملے میں گجرات کی سورت سٹی پولیس کے ہاتھ لگے ہیں۔ وکاس اہیر نام کے بی جے پی کارکن اور دیگر دو کو ایم ڈی ڈرگ فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ وکاس اہیر کی سوشل میڈیا پر دستیاب پروفائل پر نظر ڈالیں تو یہ ہندو وادی لیڈر ہے جو یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہندو یووا واہنی گجرات ریاست کے صدر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکا ہے۔ اس کے علاوہ وکاس اہیر بی جے پی یووا مورچہ کا بھی رکن رہا ہے۔ سورت پولیس نے وکاس اہیر کے ساتھ اس کے دو ساتھی چیتن ساہو اور انیس خان پٹھان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان سے 354 گرام ایم ڈی ڈرگس برآمد کیا ہے۔

گجرات: ہندو وادی، بی جے پی کارکن وکاس اہیر منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار
گجرات: ہندو وادی، بی جے پی کارکن وکاس اہیر منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار (ETV BHARAT)

پولیس کی جانچ میں انکشاف:

پولس نے جب معاملے کی جانچ کی تو یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزم وکاس اہیر سالابت پورہ علاقے میں بھوانی آئس کریم کی لاری چلاتا تھا اور وہ آئس کریم دکانوں میں منشیات فروخت کرتا تھا۔ ملزم وکاس بی جے پی کا کارکن ہے اور اس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بی جے پی کے کئی سینئر لیڈروں کے ساتھ اپنی تصاویر بھی اپ لوڈ کی ہیں۔ اس کے علاوہ ملزم وکاس وینٹی چوکسی کالج میں ایل ایل بی کے دوسرے سال میں پڑھ رہا ہے۔ اس سے پہلے وکاس نے امرولی علاقے میں ایک بلڈر کے دفتر میں لوٹ مار کی تھی اور اس وقت اس کے خلاف امرولی پولس تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اس کے اسلحہ کا لائسنس بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔

بی جے پی کارکن وکاس اہیرکا ایکس اکاؤنٹ
بی جے پی کارکن وکاس اہیرکا ایکس اکاؤنٹ (Vikas Ahir X Account)

اپوزیشن کے نشانے پر بی جے پی:

وکاس اہیر کی گرفتاری کے ساتھ ہی بی جے پی اپوزیشن پارٹیوں کے نشانے پر آگئی ہے۔ ریاست کی عام آدمی پارٹی اکائی نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ عآپ کے سابق ریاستی صدر گوپال اٹالیہ نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ، یہی گروہ 2022 کے انتخابات کے دوران ہندوتوا کے نام پر ان کے گھر پہنچا تھا، پولیس کے مطابق بی جے پی کارکن وکاس اہیر ایم ڈی آئس کریم کی آڑ میں منشیات کا کاروبار کر رہا تھا۔ یہ ملزمین اتنے شاطر ہیں کہ یہ آئس کریم پارلر میں وہ دو پہیہ گاڑی پر بھی ڈیلیوری کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق وکاس اہیر کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور ان ملزمان کے اثاثوں کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔ گجرات پولیس نے واضح کیا ہے کہ ان ملزمان کے غیر قانونی اور کالے دھن سے حاصل کی گئی جائیداد کو سیل کر دیا جائے گا۔

ہندو وادی لیڈر ہے وکاس اہیر:

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وکاس اہیر خود کو ہندو وادی لیڈر کے طور پر پیش کرتا آیا ہے۔ اس کے ایکس پر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ہندو وادی لیڈر کی تصویر ہے، اہیر نے اپنے بائیو میں خود کو یوگی آدتیہ ناتھ کی ہندو یووا واہنی، گجرات ریاست کا سابق صدر لکھا ہے۔ وکاس اہیر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا ہے، یوگی جی ڈرگس مافیاؤں کے لیے کال ہیں۔

اس کے علاوہ وہ خود کو بی جے پی یوا مورچہ گجرات کا رکن بھی بتا رہا ہے۔ یہی نہیں وکاس اہیر نے اپنے بائیو میں خود کو آر ایس ایس کا رضاکار بھی بتایا ہے۔ سورت سٹی پولیس کا دعویٰ ہے کے انھوں نے وکاس اہیر اور اس کے دو ساتھیوں کو تقریباً ایک ماہ کے ہوم ورک اور نگرانی کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے انکشاف کیا کہ ملزمین کے خلاف ماضی میں بھی مجموعی طور پر مقدمات درج ہیں۔ ملزم وکاس اہیر کے خلاف اس سے قبل سورت کے چھ تھانوں میں مختلف معاملات میں مقدمات درج ہیں۔

ملزم انیس خان کے خلاف اس سے قبل کھٹودرہ، سچن اور التھن تھانوں میں تین مقدمات درج ہیں۔ اور امرولی علاقہ میں بلڈر کے دفتر میں گھس کر لوٹ مار کا الزام بھی ہے۔ چنانچہ امرولی پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اور اس کا اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیا۔ ملزم انیس خان سے پوچھ تاچھ میں انکشاف ہوا ہے کہ اس سے قبل 2017 میں اس نے عصام نامی طالب کو اغوا کیا تھا اور پھر اسے قتل کر کے نعش ڈوماس کے گٹر میں پھینک دی تھی اور ملزم کے خلاف کھٹودرہ تھانے میں اغوا اور قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.