ETV Bharat / bharat

غازی آباد: شیخ حسینہ کے حفاظتی انتظامات سخت کر دئے گئے - Security of Sheikh Hasina

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اپنا ملک چھوڑ کر اپنی بیٹی سے ملنے کے لئے بھارت آگئی ہیں۔ انہوں نے غازی آباد کے ہنڈن ایئربیس پر رات قیام کیا۔ گارڑ کمانڈوز ان کی حفاظت میں مصروف ہیں۔ ہنڈن ایئربیس پر آج صبح سے وی وی آئی پی کی نقل و حرکت بڑھ گئی ہے۔ اس کے پیش نظر ایئر فورس اسٹیشن کے باہر سخت حفاظتی پہرہ لگا دیا گیا ہے۔

شیخ حسینہ کے حفاظتی انتظامات
شیخ حسینہ کے حفاظتی انتظامات (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 6, 2024, 4:07 PM IST

نئی دہلی/غازی آباد: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ گزشتہ 18 گھنٹوں سے بھارت میں ہیں۔ بنگلہ دیش کے حالات خراب ہونے کے بعد وہ اپنا ملک چھوڑ کر بھارت آگئی ہیں۔ یہاں وہ غازی آباد کے ہنڈن ایئر بیس پر واقع انڈین ایئر فورس کے سیف ہاؤس میں قیام پزیر ہیں۔

شیخ حسینہ کے حفاظتی انتظامات (Etv Bharat)

ہنڈن ایئر فورس اسٹیشن کے باہر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ شیخ حسینہ کا طیارہ پیر کی شام تقریباً 5:36 بجے ہنڈن ایئربیس پر اترا۔ ہنڈن ایئربیس کے باہر وی وی آئی پی کی نقل و حرکت بڑھ گئی ہے۔ ہنڈن ایئر فورس اسٹیشن کے مین گیٹ سے دو گاڑیاں اندر داخل ہوئی ہیں۔ دونوں گاڑیوں پر حکومت ہند لکھا ہوا تھا۔ تاہم دونوں گاڑیوں میں کون سے اہلکار موجود تھے اس بارے میں ابھی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

بنگلہ دیش کا طیارہ واپس آگیا:

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم حسینہ شیخ کو بھارت لانے والا بنگلہ دیشی طیارہ صبح 9 بجے کے قریب اپنے ملک واپس چلا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق شیخ حسینہ اور ان کی بہن ریحانہ اور دیگر اس وقت ہنڈن ایئر فورس اسٹیشن پر موجود ہیں۔ بنگلہ دیش میں انتشار اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے اور امن و امان مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ جس کی وجہ سے بنگلہ دیش کی جیلوں میں بند کئی قیدی فرار ہو گئے ہیں۔

آپ کو بتا دیں، بنگلہ دیش میں ریزرویشن کے لیے طلباء پچھلے دو ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے حالات بگڑ گئے تھے۔ یہ تحریک طلبہ تنظیموں کے بینر تلے اتوار کو شروع ہوئی جس میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کے استعفے کی مانگ کی گئی اور پھر احتجاج شروع ہوگیا۔ لیکن حکمران جماعت عوامی لیگ کے حامیوں اور مظاہرین کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، جس میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.