ETV Bharat / bharat

یوپی میں کانگریس کی واپسی سے پرجوش راہل اور پرینکا آج سے 5 دن تک نکالیں گے "دھنیہ واد یاترا" - RAHUL GANDHI DHANYAWAD YATRA

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 11, 2024, 8:04 AM IST

رائے بریلی اور امیٹھی میں 11 جون کو کانگریس کی طرف سے ایک یاترا کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ جس میں امیٹھی کے ایم پی کشوری لال شرما راہل گاندھی کے ساتھ شرکت کریں گے۔ راہل گاندھی رائے بریلی اور امیٹھی لوک سبھا سیٹوں کے لوگوں کا کانگریس کو دی گئی زبردست اکثریت اور حمایت کے لیے شکریہ ادا کریں گے۔

Dhanyawad Yatra
یوپی میں کانگریس کی واپسی سے پرجوش راہل اور پرینکا آج سے 5 دن تک نکالیں گے "دھنیہ واد یاترا" (تصویر: ای ٹی وی بھارت)

لکھنؤ: کانگریس پارٹی اتر پردیش میں اپنی جیت سے پرجوش ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس 11 جون سے 15 جون کے درمیان ریاست کے تمام 403 اسمبلی حلقوں میں دھنیہ واد یاترا (تشکر یاترا) شروع کرنے جا رہی ہے۔ رائے بریلی سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی 11 جون کو عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس یاترا کا آغاز کریں گے۔

یاترا میں راہل گاندھی کے ساتھ امیٹھی کے ایم پی کشوری لال شرما شرکت کریں گے۔ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی رائے بریلی اور امیٹھی لوک سبھا سیٹوں کے لوگوں کا کانگریس کو دی گئی زبردست اکثریت اور حمایت کے لیے شکریہ ادا کریں گے۔

اس کے بعد تمام اضلاع کے کانگریس عہدیدار اپنے اپنے اضلاع کے تمام اسمبلی حلقوں میں جائیں گے اور کانگریس کی پالیسی اور اس کے انصاف کے وعدے کی حمایت کرنے پر عوام سے اظہار تشکر کریں گے۔ کانگریس کے اتر پردیش انچارج اویناش پانڈے نے 9 جون کو ریاستی دفتر میں منعقدہ جائزہ میٹنگ میں اس کا اعلان کیا تھا۔

  • کانگریس اسمبلی وار یاترا نکالے گی:

کانگریس کے ترجمان سچن راوت نے کہا کہ اس "دھنیہ واد یاترا" کے دوران پارٹی عہدیدار ریاست کے تمام 403 اسمبلی حلقوں میں یاترا کریں گے۔ جس میں وہ آئین کی حفاظت اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے تئیں عوام میں پیدا ہونے والے اعتماد کے لیے شکریہ ادا کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ لوک سبھا میں کانگریس نے جو پانچ انصاف اور 25 ضمانتوں کا اعلان کیا تھا اس سے متعلق لوگوں کو بتائیں گے اور اس کے بارے میں لوگوں کی سوچ اور توقعات کو جانیں گے۔

واضح رہے کہ اس لوک سبھا الیکشن میں کانگریس نے اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کے ساتھ مل کر 17 سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا۔ جس میں کانگریس کو 2009 کے بعد سب سے بڑی کامیابی ملی اور پارٹی 6 ایم پی جیتنے میں کامیاب رہی۔ اس کے علاوہ پارٹی 11 سیٹوں پر دوسرے نمبر پر رہی۔

قومی جنرل سکریٹری اور ریاستی انچارج اویناش پانڈے نے 9 جون کو منعقدہ لوک سبھا انتخابات کی جائزہ میٹنگ کے بعد 2027 کے لیے ایک جامع حکمت عملی بنانے اور اتحاد کے تحت انتخابات لڑنے کی بات کہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.