ETV Bharat / bharat

دو لوک سبھا سیٹوں پر الیکشن کمیشن سخت، EVM کی دوبارہ جانچ کا حکم، بی جے پی کی ہے دونوں سیٹیں - EVM Checking in Haryana - EVM CHECKING IN HARYANA

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ہریانہ کی دو لوک سبھا سیٹوں کی ای وی ایم کی دوبارہ جانچ کرنے کا حکم دیا ہے۔ 4 جون کو آئے لوک سبھا انتخابات کے نتائج میں دونوں سیٹوں پر بی جے پی امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ کانگریس امیدواروں کی درخواست پر دیا ہے۔ کانگریس امیدواروں نے ان سیٹوں پر بے ضابطگیوں کا اندیشہ ظاہر کیا تھا۔

EVMs to be re tested in 2 Haryana Lok Sabha seats, both won by BJP
دو لوک سبھا سیٹوں پر الیکشن کمیشن سخت، EVM کی دوبارہ جانچ کا حکم (ETV Bharat Hindi)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 21, 2024, 9:37 AM IST

Updated : Jun 21, 2024, 9:48 AM IST

ہریانہ: چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ہریانہ کی دو لوک سبھا سیٹوں پر ای وی ایم کو دوبارہ چیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس معاملے میں کرنال سے کانگریس کے لوک سبھا امیدوار دیویانشو بدھی راجہ اور فرید آباد سے مہندر پرتاپ سنگھ نے کچھ بوتھوں پر ای وی ایم میں خرابی کا اندیشہ ظاہر کیا تھا۔ اس سلسلے میں کانگریس کے دونوں امیدواروں نے ای وی ایم کی دوبارہ جانچ کے لیے درخواست دی تھی۔ کانگریس امیدواروں کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کرنال اور فرید آباد لوک سبھا سیٹوں کے کچھ بوتھوں کی ای وی ایم چیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہریانہ کے کروڑ پتی امیدوار، کچھ پر بینک قرض تو کچھ پر ٹیکس بقایا، جانئےان کے لیجر اکاؤنٹس - Lok Sabha Election 2024

کرنال سے کانگریس کے امیدوار بدھی راجہ تھے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات سے قبل رہنما خطوط جاری کیے تھے، جس کے تحت انتخابی نتائج کے بعد امیدواروں کے لیے ای وی ایم کی جانچ کرانے کا انتظام ہے۔ اسی دفعات کے تحت انہوں نے چار بوتھوں کے ای وی ایم کی جانچ کے لیے عرضی داخل کی تھی، جسے قبول کر لیا گیا ہے۔ کانگریس کے دیویانشو بدھی راجہ کرنال سیٹ سے بی جے پی امیدوار منوہر لال سے ہار گئے۔

اس معاملے میں کرنال سے کانگریس کے امیدوار دیویانشو بدھی راج نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ لیکن انہوں نے الیکشن کمیشن سے کچھ کوتاہیوں کو دور کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شق میں ایک یا دو خامیاں ہیں، جنہیں الیکشن کمیشن کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔ پروویژن کے مطابق، ان مشینوں کو الیکشن کے 45 دن کے بعد چیک کیا جائے گا، جب الیکشن پٹیشن کا وقت ختم ہو جائے گا۔ اگر ان مشینوں میں کچھ غلط پایا گیا تو امیدوار کا عدالت جانے کا راستہ بند کردیا جائے گا۔ بدھی راجہ نے کہا کہ ہماری الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ یا تو مشینوں کو 45 دن کے اندر چیک کیا جائے یا امیدوار کو رعایتی مدت دی جائے۔ کیونکہ شکایت کرنے والے امیدوار کو اس کے لیے بھاری فیس ادا کرنی پڑتی ہے۔ اس لیے اس میں بہتری کی ضرورت ہے۔

بی جے پی امیدوار سابق وزیر اعلیٰ منوہر لال کرنال لوک سبھا سیٹ سے جیت گئے تھے۔ کانگریس کے بدھی راج یہاں سے الیکشن ہار گئے تھے۔ فرید آباد لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی امیدوار اور مرکزی وزیر کرشن پال گرجر نے کانگریس کے مہندر پرتاپ سنگھ کو شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ ہریانہ میں اس بار کانگریس نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 سیٹیں جیتی ہیں۔ وہیں بی جے پی اپنی پچھلی بار کی کارکردگی کو دہرانے میں کامیاب نہیں ہو سکی اور صرف 5 سیٹیں جیت سکی۔

Last Updated : Jun 21, 2024, 9:48 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.