ETV Bharat / bharat

انڈیا اتحاد کی حکومت آنے پر ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا: آپ - LOK SABHA ELECTION 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

آپ کے سینئر لیڈر نے کہا کہ یہ لوگ سپریم کورٹ کے فیصلے کو بھی نہیں مانتے۔ انتخابی بانڈز پر فیصلہ آیا تو بی جے پی اس کے خلاف کھڑی ہوگئی۔ 2 جی ا سپیکٹرم پر اتنا تاریخی فیصلہ کیا گیا، مگر وہ اس کے بھی خلاف کھڑے ہیں۔

s
s
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 24, 2024, 10:02 PM IST

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا کہ جس دن انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی، ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا اور بے ایمان لوگوں سے تمام رقم واپس لی جائے گی۔

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے بدھ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کو بدعنوانی سے کوئی پرہیز نہیں ہے بلکہ وہ بدعنوانی کی سب سے بڑی سرپرست پارٹی ہے۔ یہ بات انتخابی بانڈز میں بھی سامنے آئی ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے اپنے چند دوستوں کے 15 لاکھ کروڑ روپے معاف کر دیے۔ اب بی جے پی کی ایک اور بڑی کرپشن سامنے آئی ہے، جس سے ملک کو جھٹکا لگے گا۔

سنگھ نے کہا کہ 2 جی وہ مسئلہ تھا جس کے خلاف مسٹر مودی سے لے کر پوری بی جے پی تک سبھی احتجاج کر رہے تھے۔ بی جے پی نے 2 جی کے الاٹمنٹ کے حوالے سے الزام لگایا کہ 'پہلے آو پہلے پاو' کی پالیسی غلط تھی، مسٹر سنگھ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 'پہلے آو پہلے پاو' کی پالیسی کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا اور 2012 میں کہا تھا کہ اس پالیسی کو کسی بھی حالت میں نافذ نہیں کیا جانا چاہئے۔ حکومت کو اسپیکٹرم لائسنس کے لیے نیلامی کا عمل اپنانا ہو گا۔ اس پر آج وزیر اعظم مودی اور ان کی حکومت پورے ملک کے سامنے بے نقاب ہو گئی۔ 2023 میں مودی حکومت نے اپوزیشن پارٹیوں کے 150 سے زیادہ ممبران پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ سے نکال دیا اور خفیہ طور پر 'پہلے آو پہلے پاو' کی پالیسی کو دوبارہ ایوان میں پاس کرالیا ۔

آپ کے سینئر لیڈر نے کہا کہ یہ لوگ سپریم کورٹ کے فیصلے کو بھی نہیں مانتے۔ انتخابی بانڈز پر فیصلہ آیا تو بی جے پی اس کے خلاف کھڑی ہوگئی۔ 2 جی ا سپیکٹرم پر اتنا تاریخی فیصلہ کیا گیا، مگر وہ اس کے بھی خلاف کھڑے ہیں۔ یہ مودی جی کا 5 جی گھوٹالہ ہے، وہ اپنے دوستوں کے لیے سب کچھ کرنے کو تیار ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی ملک کے لیے نہیں بلکہ اپنے دوستوں کے لیے سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ذات پر مبنی مردم شماری میری زندگی کا مشن ہے، سیاست نہیں: راہل گاندھی

آپ کے لیڈر نے کہا کہ وزیر اعظم کو ملک کے عوام کو بے وقوف سمجھنا چھوڑ دینا چاہئے۔ وزیر اعظم نے چند سرمایہ داروں کے 15 لاکھ کروڑ روپے معاف کر دیئے اور ملک کے سب سے بڑے بدعنوان لوگوں کو بی جے پی میں شامل کر لیا۔ ایک طرف وزیراعظم کرپشن کے خلاف بولتے ہیں اور دوسری طرف کرپشن کرنے والوں کو تحفظ دیتے ہیں اور انہیں لائسنس دینا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں 5 جی گھوٹالہ ہو رہا ہے۔ یہ ملک کا سب سے بڑا 5 جی میگا اسکینڈل ثابت ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.