ETV Bharat / bharat

روزے کے آداب

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 14, 2024, 5:46 PM IST

رمضان وہ مہینہ ہے جس میں عبادت کا ثواب کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔ ہر مومن کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اس ماہِ مقدس میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرکے ثواب حاصل کرے۔

etiquette-of-ramzan-fasting
etiquette-of-ramzan-fasting
etiquette-of-ramzan-fasting

حیدرآباد: اللہ تبارک وتعالیٰ نے اپنی تمام مخلوقات میں انسان کو اشرف المخلوقات بنایا اور اس کی فطرت میں نیکی اور بدی، بھلائی اور برائی، خوبی وخامی دونوں ہی قسم کی صلاحیتیں اور استعدادیں یکساں طور پر رکھ دی ہیں۔ اسی کا ثمرہ اور نتیجہ ہے کہ کسی بھی انسان سے اچھائی اور برائی دونوں ہی وجود میں آسکتی ہیں۔

ایک انسان سے حسنات بھی ممکن ہیں اور سیئات بھی، اس کے باوجود کوئی انسان تقویٰ وپرہیزگاری اختیار کرلے تو اس کے لئے کامیابی یقینی ہے۔ خالق ومخلوق کے نزدیک اشرف واکرم ہونے کی سب سے بڑی نشانی یہی تقویٰ وپرہیزگاری ہے جو روزہ کا اصل مقصد ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے "رونقِ رمضان" پروگرام میں مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔ آج کے اس پروگرام میں شہر حیدرآباد کے مشہور عالمِ دین حافظ و قاری مفتی سید صادق محی الدین صاحب نے "روزے کے آداب" کے حوالہ سے بیان فرمایا۔

مفتی سید صادق محی الدین صاحب نے فرمایا کہ ہم کواللہ اس کے رسول، فرشتوں اور آسمانی کتابوں پر ایمان رکھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید فرمایا کی جو لوگ ایمان اور پرہیزگاری کے ساتھ روزہ رکھتے ہیں،قران پاک کی تلاوت کرتے ہیں، تراویح کا اہتمام کرتے ہیں، ذکاۃ دیتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ ایسے بندوں کو محبوب رکھتا ہے اور انکی عبادات کو بھی قبول کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.