ETV Bharat / bharat

الیکٹورل بانڈز کے بارے میں مکمل معلومات نہ دینے پر سپریم کورٹ ناراض - Electoral Bond Case

Electoral Bond Case انتخابی بانڈز سے متعلق تمام تفصیلات کا انکشاف کرنے کی عدالت کی ہدایت کے باوجود الیکشن کمیشن آف انڈیا کو انتخابی بانڈز کے یونک الفا نیومیرک نمبروں سمیت مکمل تفصیلات کیوں پیش نہیں کیے، اس بارے میں سپریم کورٹ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مزید سماعت کے لیے پیر کا دن مقرر کیا ہے اور ایس بی آئی سے جواب بھی طلب کیا ہے۔

Electoral bonds
الیکٹورل بانڈز کے بارے میں مکمل معلومات نہ دینے پر سپریم کورٹ ناراض
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 15, 2024, 2:51 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کو اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی الیکٹورل بانڈز کے یونک الفا نیومیرک نمبروں سمیت مکمل تفصیلات (جسے الیکشن کمیشن کو اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنا ہوتا ہے) کا انکشاف نہ کرنے پر سرزنش کی اور اسے نوٹس جاری کرتے ہوئے پیر تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس بی آر گاوئی، جسٹس جے بی پارڈی والا اور جسٹس منوج مشرا کی آئینی بنچ نے ایس بی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو بتایا گیا کہ الیکٹورل بانڈز جاری کرنے والے بینک نے ہر ایک بانڈ کا یونک الفا نیومیرک نمبر کا انکشاف نہیں کیا ہے۔

عدالت عظمیٰ کے سامنے سینئر وکیل کپل سبل نے دلیل دی کہ 15 فروری 2024 کے آئینی بنچ کے فیصلے کے مطابق تمام تفصیلات کا انکشاف کیا جانا چاہیے تھا۔ اس پر سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے کہا کہ چونکہ ایس بی آئی فیصلے میں فریق ہے، اس لیے اسے نوٹس جاری کیا جا سکتا ہے۔

بنچ نے کہا کہ ایس بی آئی کے وکیل کو یہاں ہونا چاہئے تھا۔ بنچ نے کہا ’’اگر آپ فیصلے کو دیکھیں گے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ ہم نے بتا دیا ہے کہ بانڈ نمبر فراہم کرنا ہوگا‘‘۔ اہم درخواست گزار این جی او ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز کی جانب سے ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن پیش ہوئے۔

الیکشن کمیشن کی درخواست پر بنچ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں جمع کرائے گئے الیکٹورل بانڈز کی تفصیلات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کے مقصد سے اسکین کرکے واپس کی جانی چاہیے۔

الیکشن کمیشن نے ایڈوکیٹ امیت شرما کے توسط سے عدالت عظمیٰ میں ایک درخواست دائر کی جس میں 12 اپریل 2019 اور 2 نومبر 2023 کے اپنے سابقہ ​​احکامات کے لحاظ سے عدالت عظمیٰ کو جمع کرائے گئے الیکٹورل بانڈز کے اعداد و شمار کو جاری کرنے کی ہدایت کا مطالبہ کیا گیا۔

عدالت عظمیٰ کے 11 مارچ 2024 کے حکم کے مطابق، الیکشن کمیشن نے جمعرات کو ایس بی آئی کے ذریعہ دیے گئے الیکٹورل بانڈز کا ڈیٹا اپ لوڈ کر دیا تھا۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے انتخابی بانڈز کا ڈیٹا اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.