ETV Bharat / bharat

ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے - Eid celebrated across country

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 11, 2024, 6:00 AM IST

Updated : Apr 11, 2024, 6:26 AM IST

Eid-ul-Fitr is being celebrated across country آج ملک بھر عیدالفطر کے موقعے پر تمام مساجد و عیدگاہوں میں لاکھوں فرزندان توحید کی جانب سے عید کی نماز ادا کی جارہی ہے۔ اس موقعے پر سیکوریٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

حیدرآباد: ہندوستان بھر میں آج عید سعید انتہائی مذہبی جو ش خروش اور تزک و احتشام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہورہے ہیں جہاں ہزاروں مسلمان نماز عید ادا کر رہے ہیں۔ نماز کے بعد چھوٹے بڑے سب گلے مل کر ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ گھروں میں روایتی کھانوں، خاص طور پر شیرخورمہ سے مہمان نوازی کی جارہی ہے۔

نماز عید کے اجتماعات میں خطبا و علمائے کرام کی جانب سے عیدالفطر کی اہمیت و فضلیت بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی پر زور دیا جارہا ہے۔ فلسطین کی آزادی اور وہاں کے عوام کے حق میں بھی دعائیں کی جارہی ہیں۔ وہیں عید کے موقعے پر ملک بھر میں سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور عیدگاہ و جامع مساجد کے پاس ٹریفک کی بحالی کےلئے بھی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

عیدالفطر کے موقعے پر مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے عید کے موقعے پر مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ 'عیدالفطر پر نیک خواہشات۔ دعا ہے کہ یہ موقع ہمدردی، اتحاد اور امن کے جذبہ کو مزید تقویت دے، سب خوش اور سلامت رہیں، عید مبارک۔'

واضح رہے کہ گذشتہ روز جموں و کشمیر کے علاوہ کیرالا میں بھی عیدالفطر بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ وہیں سعودی عرب، پاکستان، یو اے ای و دیگر خلیجی ممالک میں بھی عیدالفطر 10 اپریل کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

Last Updated : Apr 11, 2024, 6:26 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.