ETV Bharat / bharat

ملک بھر میں عید کا جشن: لوگوں نے نماز دوگانہ ادا کی اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی - Eid Celebration across the country - EID CELEBRATION ACROSS THE COUNTRY

Eid-ul-Fitr 2024: ملک بھر میں عیدالفطر جوش و خروش سے منائی جارہی ہے۔ دہلی کی جامع مسجد سمیت ملک بھر کی مساجد اور عید گاہوں میں بندگانِ خدا نے نماز ادا کرنے کے بعد سب نے ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دی۔ یہاں چھوٹے چھوٹے بچے بہت خوبصورت کپڑوں میں نظر آئے۔

Eid Celebration across the country
Eid Celebration across the country
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 11, 2024, 12:10 PM IST

نئی دہلی: ملک بھر میں عیدالفطر جوش و خروش سے منائی جارہی ہے۔ دہلی کی جامع مسجد میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور نماز دوگانہ ادا کی۔ نماز عید کے بعد سب نے گلے مل کر ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔ اس موقعے پر بچے بہت خوش نظر آئے۔ بڑے اور بزرگ سب اللہ کا شکر ادا کرتے نظر آئے کہ ایک ماہ روزے رکھنے اور دیگر عبادات کرنے کے بعد ان کو یہ خوشی کا دن نصیب ہوا۔

ملک کی مختلف ریاستوں اور شہروں میں آج بہت ہی جوش و خروش کے ساتھ عید منائی جا رہی ہے۔ اس موقعے پر کہیں موسم گرم رہا تو کہیں بہت خوشگوار۔ دہلی کی جامع مسجد سے بہت خوبصورت تصاویر سامنے آئی ہیں۔ جہاں فرزندانِ توحید اللہ کی بارگاہ میں شکر ادا کرتے نظر آئے۔ کچھ تصاویر ایسی بھی ہیں جن کو دیکھ کر آپ کا دل بھی خوشی سے جھوم اٹھےگا۔

عید کا سب سے زیادہ انتظار معصوم بچوں کو رہتا ہے۔ جہاں بڑے لوگ پورے ماہ عبادت کرتے ہیں تو وہیں یہ ننھے بچے نئے نئے کپڑے پہنے خوشی خوشی نماز پڑھتے ہیں اور پھر ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دیتے ہیں۔ اس موقعے پر جامع مسجد میں آپ چھوٹے بچوں کو دیکھ سکتے ہیں جو ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ اس موقعے پر بچوں نے بڑوں سے عیدی لی۔ جامع مسجد سے نکلنے کے بعد بچوں، نوجوانوں اور بڑے لوگوں نے ایک دوسرے کے گھر جاکر سوئیں کا ذائقہ لیا۔ جامع مسجد کی کچھ تصویریں دل کو چھو لینے والی ہیں۔

پورے ماہ روزے رکھنے کے بعد عید کی خوشی کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔ مومن کو اس دن کا شدت کے ساتھ انتظار رہتا ہے۔ عید کی نماز پڑھنے کے لئے لوگ مساجد کا رخ کرتے ہیں جہاں کثیر تعداد میں لوگ جمع ہوکر بارگاہِ الہٰی میں سجدہِ باسجود ہوکر رب کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے یہ مبارک دن انکو دکھایا۔ مساجد میں آپ دیکھیں گے کہ سروں کا ایک سمندر نظر آرہا ہے، یہاں بندہ مومن ایک ساتھ کھڑے ہوکر نماز ادا کرتے ہیں اور نماز سے فارغ ہوکر ایک دوسرے سے گلے ملتے ہیں۔ یہی وہ خوشی کا دن ہے جب لوگ گلِے شکوے بھول کر ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہیں اور پھر ایک دوسرے کے گھر خوشی خوشی جاکر سوئیں کا مزہ لیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.