رانچی: جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں ای ڈی کی چھاپہ ماری میں ای ڈی کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ ای ڈی نے جھارکھنڈ حکومت کے وزیر عالمگیر عالم کے پرسنل سکریٹری سنجیو لال اور ان کے نوکر کے گھر پر چھاپہ مارا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ سنجیو لال کے نوکر کے گھر سے ای ڈی کو کروڑوں روپئے ملے ہیں۔
آپ کو بتا دیں کہ ای ڈی کے چھاپے کے دوران وزیر عالمگیر عالم کے پی ایس سنجیو کے نوکر جہانگیر عالم کے گھر سے 25 کروڑ روپے برآمد ہوئے تھے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق جہانگیر عالم کے نوکر نے ای ڈی کی پوچھ تاچھ کے دوران بتایا ہے کہ یہ رقم وزیر کے پی اے سنجیو لال کی ہے۔ اس معاملے میں ای ڈی کی کارروائی جاری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ای ڈی نے پیر کی صبح رانچی میں کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ ای ڈی نے رانچی کے دھووا میں سیل سٹی سمیت کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ کارروائی معطل چیف انجینئر وریندر رام سے متعلق معاملے میں کی گئی ہے۔ فی الحال ای ڈی کی چھاپہ ماری جاری ہے۔ سنجیو لال کی رہائش گاہ پر بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اس کارروائی میں ای ڈی کے تقریباً 16 افسران شامل ہیں۔ صبح 5:30 بجے ای ڈی کی ٹیم سنجیو لال کے گھر پہنچی اور اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ مارا۔
مزید پڑھیں:شاہجہاں شیخ 13مئی تک جیل کی حراست میں - Sandeshkhali Case
اب تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق رانچی کے سیل سٹی اور بوڈیا روڈ پر ای ڈی کے چھاپے جاری ہیں۔ جانکاری کے مطابق رانچی کے سیل سٹی میں روڈ کنسٹرکشن ڈپارٹمنٹ کے انجینئر وکاس کمار کے گھر پر بھی چھاپہ مارا جا رہا ہے۔