ETV Bharat / bharat

NEET-PG کا داخلہ امتحان بھی ملتوی، 23 جون کو ہونا تھا امتحان، پیپر لیک تنازعہ کے درمیان لیا گیا فیصلہ - NEET PG Exam Postponed - NEET PG EXAM POSTPONED

NEET-PG داخلہ امتحان کے ملتوی ہونے پر، مرکزی وزارت صحت نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ امتحان کی نئی تاریخ کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔ طلباء کو ہونے والی زحمت پربھی افسوس کا اظہار کیا۔

نیٹ ۔ پی جی کا امتحان ملتوی
نیٹ ۔ پی جی کا امتحان ملتوی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 23, 2024, 7:27 AM IST

نئی دہلی: پیپر لیک معاملے کے چلتے، سی ایس آئی آر۔ نیٹ (CSIR-NET) امتحان کے بعد، اب مرکزی حکومت نے نیٹ۔پی جی (NEET-PG) کے داخلہ امتحان کو بھی ملتوی کر دیا ہے۔ امتحان ملتوی ہونے کی معلومات دیتے ہوئے مرکزی وزارت صحت نے کہا کہ داخلہ امتحان کی نئی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

وزارت نے کہا کہ حالیہ کچھ امتحانات کے پیپر لیک کے معاملات کو دیکھتے ہوئے، وزارت صحت نے میڈیکل طلباء کے لئے منعقد کئے جانے والے نیٹ پی جی داخلہ امتحان کے عمل کو اچھی طرح سے جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور احتیاطی تدابیر کے طور پر، اتوار، 23 جون، 2024 کو منعقد ہونے والےنیٹ پی جی کے داخلہ امتحان کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں طلبأ کو ہونے والی پریشانیوں پر وزارت صحت نے افسوس ظاہر کیا ہے اور کہا کہ یہ فیصلہ طلبہ کے بہترین مفاد میں اور امتحانی عمل کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے لیا گیا ہے۔

حکومت نوجوانوں کا اعتماد کھو چکی ہے:

پیپر لیک معاملے اور پھر اب امتحانات ملتوی کرنے پر کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ آج ہونے والے نیٹ پی جی کے امتحانات کل رات ملتوی کردیئے گئے۔ یہ بہت افسوس کی بات ہے دراصل یہ حکومت امتحانات کرانے کے قابل ہی نہیں ہے۔ حکومت، نوجوانوں میں اپنا اعتماد مکمل طور پر کھو چکی ہے۔ طالب علم سال بھر امتحانات کی تیاری کرتے ہیں اور جب پیپر دینے جاتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ پیپر تو لیک ہو چکا ہے۔ عجیب تماشہ ہے، وزیر تعلیم چار دن پہلے این ٹی اے کو کلین چٹ دے رہے تھے، اب انہوں نے این ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل کو ہی عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ کھیڑا نے سوال کیا کہ امتحانات میں بے قاعدگیوں کا ذمہ دار کون ہے؟ کس کو بچایا جا رہا ہے؟ اس کی تحقیقات کب ہوں گی؟ حکومت امتحانات کا صحیح انعقاد کب کر پائے گی؟ عوام کو ان سوالوں کا جواب دینا ہو گا۔

ششی تھرور نے امتحان ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا:

اس سے پہلے، نیٹ۔ یوجی امتحان میں بے ضابطگیوں اور پیپر لیک تنازعہ کے درمیان، کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے نیٹ۔ پی جی کے داخلہ امتحان کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے X پر ایک پوسٹ میں لکھا، نیٹ۔ یوجی امتحان کے انعقاد میں لگائے جا رہے الزامات کے پیش نظر، میں حکومت سے 23 جون کو ہونے والے نیٹ۔ پی جی امتحان کو ملتوی کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کیرالہ سے رکن پارلیمنٹ ہونے کے ناطے مجھے یہ بتانا ہے کہ یہاں کے امتحانی مراکز میں نشستوں کی کمی کی وجہ سے جنوبی ریاستوں کے سیکڑوں طلبأ یہ امتحان دینے کے لیے شمال کی طرف آنے پر مجبور ہیں جہاں شدید گرمی کی لہر ہے۔ اس شدید گرمی کی وجہ سے گزشتہ 3 ماہ میں 100 سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس لئے میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ جب تک امتحان میں بے ضابطگیوں کو دور نہیں کیا جا سکتا امتحان کروانا بہتر نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.