ETV Bharat / bharat

دہلی: جامع مسجد کے شاہی امام نے بیٹے شعبان بخاری کو اپنا جانشین بنایا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 26, 2024, 11:51 AM IST

Updated : Feb 26, 2024, 12:28 PM IST

دہلی کی شاہی جامع مسجد میں شعبان بخاری کی دستاربندی ہوئی۔ شعبان بخاری کو 14واں شاہی امام منتخب کیا گیا۔ ایک پروقار تقریب میں احمد بخاری نے اپنے فرزند کو اپنا جانشین مقرر کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

دہلی: جامع مسجد کے شاہی امام نے بیٹے شعبان بخاری کو اپنا جانشین بنایا

دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کی شاہجہانی جامع مسجد میں مقدس شب برات کے موقع پر ایک پر وقار تقریب میں شاہی امام مولانا سید احمد بخاری نے 14 ویں شاہی امام کے نام کا باضابطہ اعلان کیا اور عظیم الشان دستاربندی کی رسم مختلف مکتبہ فکر کے علماء دین اور مقتدر شخصیات کی موجودگی میں انجام پائی۔

اس موقعے پر شاہی جامع مسجد کے موجودہ شاہی امام سید احمد بخاری نے اپنے فرزند مولانا سید اسامہ شعبان بخاری کو اپنا جانشین اور شعبان بخاری کے صاحبزادے سید محمد اریب بخاری کو نائب امام کے طور پر منتخب کیے جانے کا اکابرین ملت کی موجودگی میں اعلان کیا۔

واضح رہے کہ سید شعبان بخاری نے امیٹی یونیورسٹی، نوئیڈا سے سوشل ورک میں گریجویشن کی تعلیم حاصل کی ہے اس کے علاوہ شعبان بُخاری نے دہلی کے ایک مدرسہ سے اسلامک اسٹڈیز کے طور پر 'عالم' اور 'فاضل' کی تعلیم بھی حاصل کی ہے. انہیں تاریخی جامع مسجد میں سب سے کم عمر امام نامزد ہونے کا بھی شرف حاصل ہوگا، اس مسجد کی تعمیر مغل بادشاہ شاہجہاں نے 1650 میں کی تھی۔
واضح رہے کہ نو منتخب شاہی امام کو نامزد کرنے کا عمل 2 برس قبل ہی شروع کردیا گیا تھا نام کا انتخاب ایک خصوصی عمل کے ذریعے ہی کیا جاتا ہے سب سے پہلے خاندان میں مشورہ ہوتا ہے اور پھر علمائے دین کو آگاہ کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد انتظامی کمیٹی نام پر غور کرتی ہے اور اس کی منظوری دیتی ہے. شعبان بخاری کے نام کا انتخاب بطورِ امام 6 ماہ قبل ہو گیا تھا۔
شاہی جامع مسجد کے احاطے میں منعقدہ شاندار تقریب کا آغاز قاری محمد طیب کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا جبکہ اظہر عناتی نے نعت رسول پیش کی۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مرکز جمیعت اہل حدیث کے سربراہ مولانا سید اصغر علی امام مہدی سلفی، سید محمد جعفر عالم مسعود ،ڈاکٹر خواجہ افتخار احمد،منان رضا مصباحی و دیگر نے تقریب سے خطاب کیا اور دعائیہ کلمات پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب کی نظامت کے فرائض مولانا زاہد رضا رضوی نے انجام دیے جبکہ آخر میں حضرت مولانا شاہ ابو النصر فاروقی نقشبندی نے دعا کرائی۔
غور طلب ہے کہ جامع مسجد کے 13ویں شاہی امام احمد بخاری اس وقت تک سربراہ رہیں گے جب تک وہ شعبان بُخاری کو ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ نہیں کرتے۔
واضح رہے کہ مغل بادشاہ شاہجہاں نے سید احمد بخاری کے اجداد عبدالغفور شاہ بخاری کو، جو ازبکستان کے شہر بخارا سے آئے تھے، کو 1656 میں مسجد کا پہلا امام مقرر کیا تھا۔ 13ویں امام احمد بخاری نے اکتوبر 2000 میں امامت کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ اس سے قبل شعبان بخاری کو نومبر 2014 میں نائب شاہی امام کے طور پر نامزد کیا گیا تھا.

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Feb 26, 2024, 12:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.