بھونیشور / کولکتہ : خلیج بنگال پر بننے والا ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرکے طوفان کی شکل اختیار کرگیا ہے، جسے دانا طوفان کا نام دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح 'دانا' طوفان شدت اختیار کرگیا۔ آئی ایم ڈی کے مطابق 25 اکتوبر کو ہوا کی رفتار 120 کیلومیٹر فی گھنٹہ تک سے چلنے کا امکان ہے جبکہ یہ طوفان کے اڈیشہ میں پوری اور مغربی بنگال کے ساگر جزیرے کے درمیان مشرقی ساحل کو عبور کرنے سے پہلے اور بھی شدت اختیار کرنے کا امکان ہے۔
Yesterday’s deep depression over Eastcentral Bay of Bengal moved west-northwestwards with a speed of 18 kmph during past 6 hours intensified into a cyclonic storm “DANA” (pronounced as Dana), and lay centred at 0530 hrs IST of today, the 23rd October, over the same region near… pic.twitter.com/zsaO5gcczd
— India Meteorological Department (@Indiametdept) October 23, 2024
قومی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق "گزشتہ چھ گھنٹوں کے دوران 18 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دانا طوفان شمال۔مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے۔ صبح 5:30 بجے تک، یہ طوفان پارادیپ (اڈیشہ) سے تقریباً 560 کیلو میٹر جنوب مشرق میں اور ساگر جزیرہ (مغربی بنگال) سے 630 کیلو میٹر دور واقع تھا۔ آئی ایم ڈی نے مزید کہاکہ "طوفان کے شمال مغرب کی طرف بڑھنے کے امکان ہے اور 24 اکتوبر کی صبح تک شمال مغربی خلیج بنگال پر طوفان میں مزید شدت اختیار کرنے کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ طوفان دانا کے اثر سے 24 اکتوبر کی رات سے 25 اکتوبر 2024 کی صبح تک 120 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔
جیسے جیسے دانا طوفان شدت اختیار کرہا ہے، اوڈیشہ حکومت کی جانب سے راحت و بچاؤ کاموں سے متعلق روڈ میپ تیار کیا جارہا ہے۔ ریونیو اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر سریش پجاری نے ممکنہ طوفان 'دانا' سے ہونے والے امکانی نقصانات کا جائزہ لیا۔
سریش پجاری نے کہاکہ ’طوفان کے خطرات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کا حتمی جائزہ لیا گیا ہے۔ ہم ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں گے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے حتمی ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور افسران موجود تھے۔ اس وقت ریاست میں 6244 امدادی مراکز تیار کیے گئے ہیں، ان میں مستقل اور عارضی امدادی مراکز شامل ہیں۔ ممکنہ طوفان کے پہنچنے سے پہلے حساس علاقوں سے لوگوں کو نکال لیا جائے گا۔ حکومت نے 10 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: کیوں آ رہے ہیں طوفان؟ کیوں ہو رہی ہیں تیز بارشیں؟ جانئے اس کی وجوہات - Heavy Rain
انہوں نے کہا کہ کئی اضلاع میں لوگوں کو نکالنے کا عمل شروع ہو گیا ہے اور یہ بدھ کی شام تک مکمل ہو جائے گا۔ طوفان سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے اضلاع میں 8647 حاملہ خواتین کی شناخت کی گئی ہے۔ جن خواتین کے 7 سے 15 دن کے اندر بچے کو جنم دینے کا امکان ہے، انہیں ان کے گھروں پر طبی امداد فراہم کی جائے گی‘۔ انہوں نے کہاکہ 'اب تک او ڈی آر ایف کی 51 ٹیمیں مختلف حساس اضلاع میں تعینات کی گئی ہیں۔ مختلف اضلاع میں 178 فائر ٹیموں نے بھی چارج سنبھال لیا ہے۔ فائر فائٹنگ کی 40 ٹیمیں بھی پہنچ رہی ہیں‘۔