ETV Bharat / bharat

مغربی بنگال میں سمندری طوفان 'دانا' کا اثر، بارش سے فصلیں تباہ، دو افراد کی موت - CYCLONE DANA EFFECT IN WEST BENGAL

طوفان کی وجہ سے مغربی بنگال کے کئی اضلاع میں کھڑی فصلیں برباد ہوگئیں۔ اسی بیچ کرنٹ لگنے سے دو افراد کی موت ہو گئی۔

طوفان دانا کے بعد مغربی بنگال میں ہرطرف پانی پانی
طوفان دانا کے بعد مغربی بنگال میں ہرطرف پانی پانی (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 27, 2024, 7:08 AM IST

کولکاتا: شدید سمندری طوفان دانا کا براہ راست اثر مغربی بنگال میں نظر نہیں آیا، لیکن کولکاتا سمیت مختلف علاقوں میں مسلسل موسلا دھار بارش کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ دو واقعات میں پانی بھرنے کی وجہ سے بجلی کا جھٹکے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی۔

موصولہ اطلاع کے مطابق بجلی کا جھٹکا لگنے سے جن دو لوگوں کی موت ہوئی، ان میں جنوبی کولکاتا کے بھوانی پور کے سورو گپتا اور ڈمرجولا کے تانتی پارا علاقے کے گوتم چٹوپادھیائے تھے۔ چٹوپادھیائے مقامی میونسپل باڈی کے ملازم تھے۔ اس کے ساتھ ہی گردابی طوفان دانا کی وجہ سے کولکاتا سمیت ساحلی اضلاع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب آگیا اور سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور سبزیوں کی فصلیں تباہ ہوگئیں۔

مغربی بنگال میں سمندری طوفان 'دانا' کا اثر
طوفان کی وجہ سے فصلیں پوری طرح برباد (ETV Bharat)

تیز طوفان اور بارش کی وجہ سے کولکاتا، سالٹ لیک اور ہاوڑہ کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ یہاں گھٹنوں سے ٹخنوں تک پانی جمع ہونے کی وجہ سے کیکھلی، وی آئی پی روڈ، این ایس سی بی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب چنار پارک اور بیدھا نگر میونسپل کارپوریشن کی حدود میں مختلف علاقوں میں مسافروں اور رہائشیوں کی زندگی مشکل ہوگئی۔

طوفان کی وجہ سے فصلیں ڈوب گئیں (ETV Bharat)

یہ بھی پڑھیں: اڈیشہ: طوفان دانا نے دی دستک، تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے

اس کے ساتھ ہی شمالی اور وسطی ہاوڑہ کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ مسافروں کو پنچ ننتلا روڈ، بیلیئس روڈ، بنارس روڈ، ایسٹ ویسٹ بائی پاس کے ساتھ ساتھ ٹکیاپارہ اور رامراج تلہ پر بھی بڑی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ مسلسل بارش اور کھیتوں میں پانی بھر جانے کی وجہ سے ہاوڑہ، مشرقی مدنی پور، مغربی مدنی پور، جنوبی 24 پرگنہ اور نادیہ اضلاع میں سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور سبزیوں کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ہاوڑہ ضلع کے بگنان اور دیولٹی میں پھولوں کی کاشت بھی بری طرح متاثر ہوئی، جس کی وجہ سے سبزیوں اور پھولوں کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: طوفان دانا: ریلیف کیمپ میں خوشخبری، 1600 حاملہ خواتین نے بچوں کو جنم دیا

ضلع مجسٹریٹ خورشید علی قادری نے کہا کہ بارش رکنے کے بعد فصلوں کے نقصان کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جب کہ مشرقی مدنی پور کے ڈی ایم پورنیندو ماجھی کے مطابق بارش اب بھی وقفے وقفے سے ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارش سے ہونے والے نقصانات کا سروے کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بارش سے فصلوں کو ہوئے نقصان نظر بنائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایات بھی دی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.